Meraj e Mustafa Mein Seekhnay Ki Baatein

Book Name:Meraj e Mustafa Mein Seekhnay Ki Baatein

 

سُبْحٰنَ اللہ ! کیا شان ہے میرے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی... ! !  اللہ پاک کی آپ سے محبّت دیکھئے ! اللہ پاک کے سِوا جو کچھ بھی ہے ، زمین ، آسمان ، چاند ، ستارے ، سورج ، یہ کہکشائیں ( Galaxies ) ، یہ سہانی فضائیں ، انسان ، جنّ ، فرشتے سب کچھ اللہ پاک نے اپنے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے لئے بنایا ہے۔ اسی لئے تو اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ لکھتے ہیں :

زمین و زماں تمہارے لئے ، مکین و مکاں تمہارے لئے

چنین و چُناں تمہارے لئے ، بنے دوجہاں تمہارے لئے

دَہن میں زباں تمہارے لئے ، بدن میں ہے جاں تمہارے لئے

ہم آئے یہاں تمہارے لئے ، اُٹھیں   بھی    وہاں    تمہارے  لئے ( [1] )

یہ اللہ پاک کی اپنے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے کمالِ محبّت ہے۔ اب ہمارے آقا و مولیٰ ، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے کیا عرض کیا ؟ سنیئے ! اَللّٰہُمَّ اَنْتَ وَ مَااَنَا اے اللہ پاک ! ایک تُو ہی تو ہے میں نہیں ہوں وَ مَا سِوٰی ذٰالِکَ تَرَکْتُ لِاَجَلِکَ اور اس کے عِلَاوہ جو کچھ ہے میں نے تیری رِضا کے لئے چھوڑ دیا۔ ( [2] )

سُبْحٰنَ اللہ ! یہ ہے میرے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی شانِ عبدِیَّت اور کمالِ بندگی... ! !  محبوبِ ذیشان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے سب کچھ اپنے رَبّ کی رِضَا کے لئے چھوڑ دیا۔ ایک ہم ہیں * ہم سے چند سکّے نہیں چھوڑے جاتے ، نماز کے وقت دس منٹ کے لئے دُکان بند نہیں کر پاتے * نوکری ( Job ) کو بہانہ بنا کر نمازیں قضا کر دی جاتی ہیں * اللہ پاک کی رضا کیلئے  نیند قربان نہیں ہو پاتی * اللہ پاک کی رضا کے لئے وقت نہیں دیا جاتا ، نیک کاموں  کیلئے وقت نہیں نکال پاتے * اللہ پاک نے سُود خوروں کے ساتھ اِعْلانِ جنگ فرمایا ہے ، کتنے ایسے ہیں


 

 



[1]... حدائق بخشش ، صفحہ : 348۔

[2]... مکتوباتِ اِمامِ ربانی ، دفتردوم ، حصہ اوّل ، مکتوب : 7 ، جلد : 2 ، صفحہ : 855۔