Book Name:Meraj e Mustafa Mein Seekhnay Ki Baatein

مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا ہاتھ پکڑ کر مصلے کی طرف بڑھا دیا۔ ( [1] )

سارے نبیوں کے عہدے بڑے ہیں ، لیکن آقا کا منصب جُدا ہے

وہ امامِ صفِ انبیا ہیں ان کا رتبہ بڑوں سے بڑا ہے

کوئی لفظوں سے کیسے بتا دے ، ان کے رُتبے کی حد ہے تو کیا ہے

ہم نے اپنے بڑوں سے سُنا ہے ، صِرْف اللہ اُن سے بڑا ہے

پیارے اسلامی بھائیو ! مسجدِ اقصیٰ میں نماز ادا کرنے کے بعد ہمارے آقاو سردار ، مکی مَدَنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو پیاس محسوس ہوئی ، چنانچہ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی خِدْمت میں 2 پیالے پیش کئے گئے ( 1 ) : ان میں سے ایک میں دُودھ ( 2 ) : دوسرے میں پاکیزہ شراب تھی ، رحمت والے نبی ، مکی مَدَنی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے دُودھ کا پیالہ ( Milk Bowl ) قبول فرمایا۔ اس پر حضرت جبریلِ امین عَلَیْہِ الْسَّلام نے عرض کیا : الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي ‌هَدَاكَ ‌الْفِطْرَةَ تمام تعریفیں اللہ پاک کے لئے ہیں جس نے آپ کی فطرت ( Nature ) کی طرف راہنمائی فرمائی لَوْ أَخَذْتَ الْخَمْرَ غَوَتْ أُمَّتُكَ اگر آپ شراب کا پیالہ قبول فرماتے تو آپ کی اُمَّت گمراہ ہو جاتی۔ ( [2] )

 سُبْحٰنَ اللہ ! معراج کی رات گویا اُمّت کی قسمت ( Destiny ) کا فیصلہ ہو رہا تھا ، اگر حُضُور جانِ کائنات صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم پاکیزہ شراب کا پیالہ قبول فرماتے تو اُمّت گمراہ ہو جاتی مگر الحمد للہ ! اللہ پاک نے ہم گنہگاروں کو رحمتوں والے نبی ، نبیوں کے نبی ، مکی مَدَنی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا اُمّتی بنایا ہے ، ہمارے کریم آقا ، ہمارے رحیم آقا ، احمدِ مجتبیٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم


 

 



[1]... سبل الہدی ، جماع ابواب معراجہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ، الباب الثامن ...الخ ، جلد : 3 ، صفحہ : 84۔

[2]...بخاری ، کتاب الاشربۃ ، باب قول اللہ تعالی انما الخمر...الخ ، صفحہ : 1419 ، حدیث : 5576۔