Qabar Ka Muamla Aasan Nahi

Book Name:Qabar Ka Muamla Aasan Nahi

ایک دن مرنا ہے ،آخر موت ہے

کر لے جو کرنا ہے ،آخر موت ہے

برزخ کسے کہتے ہیں...؟

بادشاہ جس کا ہم نے واقعہ (Incident) سُنا، اسے دھوکا ہوا، وہ یہ سمجھ بیٹھا تھا کہ میں قبر میں نہ اُتروں تو اپنے گُنَاہوں کی سزا سے بچ جاؤں گا، حالانکہ ایسا ہر گز نہیں ہے، برزخ تو موت سے لے کر قیامت قائِم ہونے تک کے وقت کا نام ہے، اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:

وَ مِنْ وَّرَآىٕهِمْ بَرْزَخٌ اِلٰى یَوْمِ یُبْعَثُوْنَ(۱۰۰) (پارہ:18، المؤمنون:100)

ترجمہ ٔکنزُالعِرفان:  اور ان کے آگے ایک رکاوٹ ہے اس دن تک جس دن وہ اٹھائے جائیں  گے

*اب یہ (یعنی موت سے قیامت تک کا عرصہ) مٹی کے نیچے گزرا تو وہ قبر ہے*کسی کو شیر (Lion) وغیرہ جانور نے چِیر کھایا تو وہ اس کی قبر شُمار ہو گی*کوئی سمندر میں ڈوب گیا تو وہی قبر سمجھی جائے گی*غرض کہ مرنے کے بعد انسان جہاں بھی ہے*جس بھی حالت میں ہے، اللہ پاک یہ قُدْرت رکھتا ہے کہ اسے اس کے اَعْمال کی جزا یا سزا دے۔ لہٰذا عالَمِ برزخ بھی حق ہے اور وہاں کی جزاء یا سزا کا معاملہ بھی بالکل حق، سچّ ہے۔

آخرت کی فکر کرنی ہے ضرور                                                                   جیسی کرنی،ویسی بھرنی ہے ضرور

عمر اک دن یہ گزرنی ہے ضرور                                                          قبر میں میت اترنی ہے ضرور

عالَمِ برزخ دنیوی زندگی کا نتیجہ ہے

اے عاشقانِ رسول! عالَمِ برزخ میں ہمیں قیامت تک رہنا ہے، وہاں ہر ایک کا ٹھکانا