Book Name:Esal e Sawab Ki Barkatain

نہ بچنا بہت ہی خطرناک گُنَاہ ہیں۔ انہی گُنَاہوں کے سبب ان مُردَوں کو عذاب ہو رہا تھا اور  پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے ان کے بارے میں فرمایا: مَا یُعَذِّبَانِ فِیْ کَبِیْرٍ یعنی انہیں عذاب کسی ایسے گُنَاہ کے سبب نہیں ہو رہا جن سے بچنا بہت دُشْوار ہے۔ ([1])

پتا چلا! چُغلی اور پیشاب کے چھینٹوں سے نہ بچنا ایسے گُنَاہ نہیں ہیں کہ جن سے بچنا بہت مشکل ہو مگر افسوس! آج کل حالات بہت اُلٹ ہیں، آج کے دَور میں نیکی کرنا دُشْوار اور گُنَاہ بہت آسان ہو گئے ہیں۔ ایسے گُنَاہ جن سے بچنامشکل نہیں ہے، ہمارا مُعَاشرہ اُن گُنَاہوں کی لپیٹ میں آ چکا ہے۔*چغلی کو ہی لیجئے! فساد کروانے کے لئے ایک شخص کی بات دوسرے تک پہنچانا چغلی کہلاتا ہے۔([2])*چُغلی ناجائِز و حرام اور جہنّم میں لے جانے والا کام ہے۔ ([3]) مگر افسوس! ہماری حالت ایسی ہے کہ *بس دو شخص کہیں بیٹھ جائیں، غیبت، چغلی *گھروں میں غیبتیں، چغلیاں *بازار میں دُکاندار آپس میں ایک دوسرے کی چغلیاں کھاتے ہیں *آفسز میں غیبتیں، چغلیاں *دوستوں کی بیٹھک میں غیبت، چغلی *غرض کہ ان گُنَاہوں کی اتنی کثرت ہے کہ بس اللہ کی پناہ...!! آج کل اس سے بچنا بہت ہی دُشوار ہے۔ سوچ کر بولنے کی تو عادَت بالکل نہ ہونے کے برابر ہے، لہٰذا اچھے خاصے پڑھے لکھے بھی گفتگو میں بےاحتیاطیاں کرتے ہیں*غیبت ہو رہی ہوتی ہے *چغلی ہو رہی ہوتی ہے*جھوٹ بول رہے ہوتے ہیں مگر اندازہ تک نہیں ہوتا کہ ”میں نے ابھی جو بولا، یہ کتناسنگین جُرم ہو گیا ہے“ بس زبان چل رہی ہے اور گُنَاہ پر گُنَاہ ہوئے جا رہے ہیں۔*اسی طرح پیشاب کی چھینٹوں سے نہ بچنے کا معاملہ ہےغیر مُہَذَّ ب لوگ *گلیوں میں*دیواروں کے سامنے پیشاب کرتے ہیں، اس


 

 



[1]... بخاری، کتاب الجنائز، باب الجرید علی القبر، صفحہ:381، حدیث:1361۔

[2]... الحدیقۃ الندیہ، القسم الثانی، المبحث الاول، النوع السابع فی النمیمۃ، جلد:4، صفحہ:63۔

[3]... الحدیقۃ الندیہ، القسم الثانی، المبحث الاول، النوع السابع فی النمیمۃ، جلد:4، صفحہ:64 بتصرف۔