Book Name:Quran Ki Taseer

کو قرآنِ کریم حفظ و ناظرہ کی مفت تعلیم دی جا رہی ہے(نوٹ اس رپورٹ میں مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم بوائز، گرلز بھی شامل ہیں۔)*فروغِ علمِ دین (عالِم و عالِمہ کورس کروانے)کے لئے الگ الگ جامعۃ المدینہ قائم ہیں۔اب تک تقریباً 1500جامعۃ المدینہ (Boys & Girls)قائم ہو چکے ہیں،جن میں تقریباً1لاکھ،24ہزار طلبہ و طالبات کو درسِ نظامی (عالِم و عالِمہ کورس)مفت کروایا جا رہا ہے۔ اب تک تقریباً 31 ہزار 211 عالِم و عالمہ کورس مکمل کر چکے ہیں۔* شرعی رہنمائی کیلئے پاکستان بھر میں 17 دارُ الافتاء اہلِ سنّت قائم ہو چکے ہیں، مفتیانِ کرام اُمَّت کی شرعی راہنمائی کرنے میں مصروفِ عمل ہیں ان میں سالانہ اوسطاً تقریباً 1لاکھ 70ہزار سوالات کے مختلف انداز میں(مثلاً بالمشافہ، بذریعہ فون، واٹس ایپ، ای میل وغیرہا) جوابات دیئے جاتے ہیں۔اور *المدینۃ العلمیہ (Islamic Research Canter)میں مختلف موضوعات پر 932دینی کتابیں چھاپی جا چکی ہیں اور یہ سلسلہ ابھی جاری ہے* الحمد للہ! مدنی چینل اس وقت 3 زبانوں اردو، انگلش اور بنگلہ میں سیٹلائٹ پر ہے۔ ویب چینل عربی چینل (Arabic Channel) ہے۔ مختلف ممالک کی مقامی زبان (Local Language) میں شارٹ  کلپس ڈبنگ (Dubbing) کر کے چلائے جاتے ہیں۔ بچوں کیلئے کڈز مدنی چینل (Kids Madani Channel) کے ذریعے دِینی تربیت کی کوشش کی جارہی ہے۔

آپ بھی خِدْمتِ دین کے اس کام میں اپنا حِصّہ شامِل کیجئے! اپنے عطیات دعوت اسلامی کودیجئے،آپ کا چندہ کسی بھی جائز،دینی، اصلاحی،فلاحی،روحانی اوربھلائی کے کاموں میں خرچ کیا جا سکتا ہے۔اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:

وَ مَا لَكُمْ اَلَّا تُنْفِقُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ لِلّٰهِ مِیْرَاثُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِؕ- (پارہ:27، سورۂ حدید:10) ترجمہ ٔکنزُالعِرفان:اور تمہیں کیا ہے کہ تم اللہ کی راہ میں خرچ نہ کرو حالانکہ آسمانوں اور زمین سب کا وارث اللہ ہی ہے۔