Book Name:Quran Ki Taseer

گانا گانے لگی۔پھر اس شخص نے میری طرف دیکھا اور کہا: کیا تمہارے پاس اس(گانے) جیسا کچھ ہے؟ میں نے کہا: ہاں! میرے پاس وہ ہے جو اس سے کہیں زیادہ بہتر اور بھلاہے۔ اس نے کہا:سناؤ! میں نے یہ آیات تلاوت کیں:

اِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْﭪ(۱) وَ اِذَا النُّجُوْمُ انْكَدَرَتْﭪ(۲) وَ اِذَا الْجِبَالُ سُیِّرَتْﭪ(۳) (پارہ:30، التکویر: 1-3)

 ترجمہ ٔکنزُالعِرفان: جب سورج کو لپیٹ دیا جائے گا۔اور جب تارے جھڑ پڑیں گے۔ اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے۔

ان آیات کو سُن کر وہ شخص رونے لگا، جب میں اللہ پاک کے اس فرمان پر پہنچا:

وَ اِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْﭪ(۱۰) (پارہ:30، التکویر: 10)

ترجمہ ٔکنزُالعِرفان: اور جب نامۂ اعمال کھولے جائیں گے۔

تو وہ کہنے لگا:اے کنیز! میں تجھے اللہ پاک کی رضا کے لئے آزاد کرتا ہوں، اس شراب کو بہا دو!پھر اس نے مجھے قریب بلایا اور کہنے لگا: میرے بھائی! تم کیا کہتے ہو؟ کیا اللہ پاک میری توبہ قبول فرما لے گا؟ میں نے جواب میں یہ آیت پڑھ دی:

اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ التَّوَّابِیْنَ وَ یُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِیْنَ (پارہ:2، البقرۃ: 222)

ترجمہ ٔکنزُالعِرفان: بیشک اللہ بہت توبہ کرنے والوں سے محبت فرماتا ہے اور خوب صاف ستھرے رہنے والوں کو پسند فرماتا ہے۔

 ( یہ سن کر اس نے توبہ کرلی)۔([1])

محبّت میں اپنی گُما یاالٰہی!                                                                                             نہ پاؤں میں اپنا پتا یاالٰہی!

رہوں مَست وبے خُود میں تیری وِلا میں                پِلا جَام ایسا پِلا یاالٰہی!


 

 



[1]... درۃ الناصحین،المجلس الخامس والخمسون فی فضیلۃ التو بۃ، صفحہ:206۔