Book Name:ALLAH Pak Ki Khufiya Tadbeer

ہے*قبر میں*آخرت میں پکڑ ہو جانے سے خوف کھاتا ہے*وہ کبھی بھی اللہ پاک کی خفیہ تدبیر سے بےخوف نہیں ہوتا*اپنی موجودہ حالت پر مطمئن ہو کر وہ یہ گمان کر لے کہ میں جیسا ہوں، ایسا ہی رہوں گا، ایسا نہیں ہوتا بلکہ وہ ہر وقت ڈرتا رہتا ہے۔

لیکن افسوس!آج ہماراحال بےحال ہے، اللہ پاک کی خفیہ تدبیر کا خوف ہمارے دِلوں سے نکل چکا ہے، اس دُنیا کی زندگی پر قناعت ہمارے دِلوں میں بیٹھ چکی ہے، افسوس! ہمیں آخرت کی فِکْر نہیں ہوتی*مجھے دُنیا کا مال مِل جائے، اس کی کوشش تو دِن رات کی جاتی ہے مگر قیامت کے حساب میں کامیابی ملے گی یا نہیں مِلے گی، اس کی کچھ فِکْر نہیں ہے*چند سَو یا چند ہزار روپے کا نقصان ہو جائے تو گھنٹوں تک پریشانی رہتی ہے مگر گُنَاہ ہو جاتا ہے، وہ گُنَاہ ہمیں جہنّم کے عذاب میں گرفتار کر سکتا ہے، اس پر ذرّہ برابر پریشانی نہیں ہوتی*چند ہزار روپے کی کوئی چیز گم ہو جائے تو بڑی حسرت کے ساتھ، فِکْر مندی کے ساتھ اسے تلاش کرتے رہتے ہیں لیکن نیکی  نہیں کر پائے، ثواب سے محروم رہ گئے، اس پر کوئی حسرت نہیں ہوتی *آفس جانے میں 10 منٹ لیٹ ہو جائیں، صبح آنکھ دیر سے کھلے تو فِکْر ہوتی ہے، پریشانی ہوتی ہے کہ 10 منٹ کے پیسے ماہانہ تنخواہ سے کٹ جائیں گے، ہمارا نگران، آفیسر ناراض ہو گا، ٹینشن ہوتی ہے کہ اب آفس دیر سے پہنچوں گا تو نگران یا آفیسر کی ڈانٹ سننی پڑ سکتی ہے مگر صبح فجر کی نماز قضا ہو گئی ہے، اس کی وجہ سے جہنّم  میں ڈالا جا سکتا ہے، اللہ پاک کا غضب مجھ پر برس سکتا ہے، آہ! نماز نہیں پڑھی، اللہ پاک کے حُضُور کیا مُنہ لے کر حاضِری دُوں گا، اس کی کوئی فِکْر نہیں ہوتی *جو کچھ ہم اس دُنیا میں کما سکے ہیں، اس کی حفاظت تو بڑے اہتمام کے ساتھ کرتے ہیں، تجوریاں بنوائی جاتی ہیں،