Book Name:Khuda Ko Razi Karne Wale Kaam

والا ہے۔([1]) * رات کو نماز پڑھو ، اس حال میں کہ لوگ سو رہے ہوں تم سلامتی کے ساتھ جنت میں چلے جاؤ گے۔([2]) * یقیناً جنت میں کچھ ایسے گھر  بھی ہيں ، جن کے اَندر سے اُن کا باہر والا حصہ دیکھا جاسکتا ہے اور اُن کے باہر سے اندر والا حصہ دیکھا جاسکتا ہے۔ ایک اَعرابی(دیہاتی)نے کھڑے ہوکرپوچھا:اے اللہ کے رسول صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم!یہ گھر کس کے لئے ہیں ؟ نبیِّ اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے فرمایا : جس نے اچھا کلام کیا ، کھانا کھلایا ، روزوں پر ہمیشگی اختیار کی اور رات کو نماز ادا کی ، کہ جب لوگ سو رہے ہوں۔([3]) * فرضوں کے بعد افضل نماز رات کی نماز ہے۔([4])

پیارے اسلامی بھائیو! اس قدر عظیم اجروثواب حاصل کرنے کیلئے رات کے وقت کچھ نہ کچھ نفلی عبادت کی عادت ضرور بنانی چاہئے ، ویسے بھی رات کی نفلی عبادت، دن کی نفلی عبادت کے افضل و اعلیٰ ہے ، علمائے کرام بیان کرتے ہیں کہ رات کی (نفلی)نماز وعبادت دن کی (نفلی) نمازو عبادت سےبہتر ہے اس کی  مختلف وجہیں ہیں: (1):رات کی نمازوں میں مَشَقَّت ہے کہ نیند سے بیداری ہے  (2):    رات کی نمازو عبادت میں ریا کاری اور دکھلاوے کا اندیشہ نہیں ہوتا اس لئے کہ

جب سارا عالم سوتا ہے                                                                                            وہ رات کوجاگا کرتے ہیں

(3):رات کی تنہائی والی عبادت میں خشوع و خضوع  دِل جَمعی اور سکونِ قلبی کی لذت


 

 



[1]... ترمذی ، کتاب الدعوات، ، صفحہ:811، ، حدیث :3549۔

[2]... ابن ماجہ ،کتاب اقامۃ الصلاۃ و السنۃ فیہا، باب ماجاء فی قیام اللیل،صفحہ:215، حدیث : 1334۔

[3]... ترمذی ،کتاب البر و الصلۃ،باب ماجاء فی قول المعروف، صفحہ:483، حدیث : 1984۔

[4]... مسلم ،کتاب الصیام، باب فضل  صوم المحرم، صفحہ:424، حدیث : 1163۔