Book Name:Subha Kis Haal Mein Ki

حال میں صبح کی؟اس نے جواب دیا أَصْبَحْتُ بِنِعْمَةٍ یعنی میں نے اللہ پاک کی نعمتوں کے سائے میں صبح کی۔حضرت شَدَّاد رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے اس سے فرمایا:(میری طرف سے) گناہوں کے مٹنے اور خطاؤں کے جھڑنے کی خوشخبری لو۔میں نے پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کوفرماتے سنا کہ ا پاک فرماتا ہے :جب میں اپنے بندوں میں سےکسی مؤمن بندے کو کسی تکلیف میں مبتلا کردوں اور وہ اس حال میں بھی میری تعریف کرے تو وہ اپنے بستر سے گناہوں سے یوں پاک اٹھے گا جیسے آج ہی پیدا ہوا ہو۔(بیماری کی حالت میں)اللہ پاک (کی حمد بیان کرنے پر اللہ پاک فرشتوں سے کہے گا)میں نے اپنے بندے کو (بیماری میں)قید کیا(اور تکلیف میں)مبتلا کر کے آزمایا۔(بیماری کی حالت میں )جو نیکیاں یہ نہ کر سکا حالانکہ تندرستی میں وہ کام یہ کرتا تھا (اس کے نہ کرنے کے باوجود )اس کے لئے ان نیکیوں کا ثواب لکھو۔([1])

حضرت ابراہیم رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:صبح کے وقت بندے پر لازم ہے کہ وہ یہ 4باتوں کا شکر ادا کرے:(1): اَلْحَمْدُ ‌لِلَّهِ ‌الَّذِي ‌نَوَّرَ ‌قَلْبِي بِنُورِ الْهُدَى، وَجَعَلَنِي مِنَ الْمُؤْمِنِينَ، وَلَمْ یَجْعَلْنِی ضَالًّا یعنی تمام تعریفیں اللہ پاک  کیلئے ہیں، جس نے میرے دل کو نورِ ہدایت سے مُنَّور کیا، مجھے گمراہی کی حالت میں نہیں چھوڑا (بلکہ)مجھے مومن بنایا۔ (2): اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَعَلَنِي مِنْ أُمَّةِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَیعنی تمام تعریفیں اللہ پاک کیلئے ہیں کہ اس نے مجھے امتِ مُحَمَّدِیَّہ میں داخل کیا۔(3):اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي لَمْ يَجْعَلْ رِزْقِي بِيَدِ غَيْرِهِ یعنی تمام تعریفیں اللہ پاک کیلئے ہیں کہ جس نے میرا رزق اپنے ہاتھ میں رکھا۔ (4): اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي سَتَرَ عَلَيَّ عُيُو بِي یعنی تمام تعریفیں اللہ پا ک کیلئے ہیں کہ جس نے میرے عیبوں کا ڈھانپے رکھا۔([2])


 

 



[1]...مسند احمد،مسند الشامیین، جلد:7، صفحہ:127، حدیث:17583۔

[2]...تنبیہ الغافلین،باب ماقیل کیف یصبح الرجل، صفحہ:325۔