Book Name:Sikhne Sikhane Ke Halqon Ka Jadwal
سیکھنے سکھانے کے حلقوں کا جدول
(1):مختلف موْضُوعات پرمختصربیان:5منٹ،(2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):فکرِ مدینہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ
آج کے سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں قَومَہ کی 4 سنتیں کے موضوع پرمفیدترین مَعْلُومات دی جائیں گی اور گھر سے نکلتے وقت کی دعا یاد کروائی جائے گی۔دعا یاد کروانے کے بعد نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ لیا جائے گا ۔ اِنْ شاۤء اللہُ الکَرِیْم !
فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم: بے شک تمہارے نام مع شناخت مجھ پر پیش کئے جاتے ہیں، لہٰذا مجھ پر اَحْسن (یعنی بہترین الفاظ میں ) دُرود ِ پاک پڑھو۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
رُکُوع کے بعد سیدھا کھڑا ہونے کو قَومَہکہتے ہیں ۔
فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم
رسولِ ذیشان مکی مدنی سلطان صلّی اللہُ عَلیہ وآلہٖ وسلَّم نے فرمایا:
لَایَنْظُرُ اللہُ اِلٰی صَلَاةِ عَبْدٍ لَایُقِیْمُ فِیْھَا صُلْبَہُ بَیْنَ رُکُوْعِہَا وَسُجُوْدِہَا
ترجمہ: اللہ پاک اس کی نماز کی طرف نظر نہیں فرماتا ،جو نماز میں رُکُوع اور سجدوں کے درمیان پیٹھ سیدھی نہیں کرتا ۔([2])