Nemat Chin Jany Ka Asbab

Book Name:Nemat Chin Jany Ka Asbab

ذِلّت و رُسوائی کے گڑھے میں دھکیل دیتا ہے۔

سب سے پہلے کس نے حسد کیا؟

حضرت علّامہ جلالُ الدین سُیوطی شافعی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نَقل کرتے ہیں: ربِّ کریم کی پہلی نافرمانی جس گناہ کے ذریعے کی گئی، وہ حَسَد ہے ، اِبلیس مَلْعُون نے حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلَام کو سجدہ کرنے کے معاملے میں اُن سے حَسَد کیا، لہٰذا اِسی حَسَد نے اِبلیس کو اللہ رَبُّ الْعٰلَمِیْن کی نافرمانی پراُبھارا۔([1])

حَسَد ایمان لَیوا بیماری ہے

اللہ پاک کے پیارے حبیب، حبیبِ لبیب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا فرمان ہے: تم میں پچھلی اُمّتوں کی بیماری حَسَد اور بُغْض سرایت کر گئی ، یہ مونڈ دینے والی ہے، میں نہیں کہتا کہ بال مونڈتی ہے لیکن یہ دِین کو مُوْنڈ دیتی ہے۔([2])

 حکیمُ الْاُمَّت حضر ت ِ مفتی احمد یار خان رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ اِس حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں : اس طرح کہ دِین و ایمان کو جڑ سے خَتم کردیتی ہے کبھی انسان بُغْض و حَسَد میں اِسْلام ہی چھوڑ دیتا ہے شیطان بھی انہیں 2بیماریوں کا مارا ہوا ہے۔([3])

حدیثِ پاک میں ہے:اَلْحَسَدُ یُفْسِدُ الْاِیْمَانَ کَمَا یُفْسِدُ الصَّبِرُ الْعَسَلَ یعنی حَسَد ایمان کو اس طرح بگاڑ دیتا ہے ، جیسے ایلوا (یعنی ایک کڑوے درخت کا رَس) شہد کو بگاڑ دیتا ہے۔([4])


 

 



[1]...تفسیر درمنثور، پارہ:1، سورۂ بقرۃ، زیرِ آیت:34، جلد:1، صفحہ:125۔

[2]...ترمذی، ابواب صفۃ القیامۃ والرقائق والورع، صفحہ:593، حدیث:2510۔

[3]...مرآۃ المناجیح، جلد:6، صفحہ:615۔

[4]...جامع صغیر، صفحہ:232، حدیث:3819۔