Book Name:Nemat Chin Jany Ka Asbab
افضل تَرِین اُمّت ہونے کے حقدار ہو جائیں۔ اللہ پاک ہم سب کو عَمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔
آن لائن استخارہ موبائل ایپلی کیشن
اے عاشقانِ رسول! اَلْحَمْدُ للہ! دعوت اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے عوام کی آسانی اور اُمّتِ مصطفےٰ کی غمخواری کے لئے موبائل ایپلی کیشن Online rohani ilaj & istikhara متعارف کروائی گئی ہے۔ اس ایپلی کیشن کی مدد سے آپ *آن لائن استخارہ کروا سکتے ہیں *بیماری، نظرِ بد، جادُو، آسیب وغیرہ مسائِل کے حل کے لئے فی سبیل اللہ تعویذات حاصِل کر سکتے ہیں *آن لائن کاٹ بھی کروا سکتے ہیں۔ مزید اس ایپلی کیشن میں *بیماری *غربت *غم، پریشانی *اور آفات و بَلِیَّات وغیرہ سے حفاظت کے مختلف اوراد و وظائِف بھی شامِل ہیں *اپنے اسمارٹ فون میں یہ اپیلی کیشن ڈاؤن لوڈ کر لیجئے! خود بھی فائدہ اٹھائیے اور دوسروں کو ترغیب بھی دلائیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:
(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)
مسئلہ: قُرآنی آیات اور اَحَادِیث والے اوراق رَدِّی میں بیچنا جائز نہیں۔
وضاحت: ہمارے ہاں عام طور پر پُرانی کاپیاں، سکول کی کتابیں اور اخبارات وغیرہ رَدِّی میں بیچی جاتی ہیں، ان میں عمومًا قرآنی آیات اور احادیث وغیرہ بھی لکھی ہوتی