Book Name:Nemat Chin Jany Ka Asbab
ہیں، یاد رکھ لیجئے! جس کاغذ، کتاب یا کاپی وغیرہ میں قرآنی آیات، احادِیث لکھی ہوں، انہیں رَدِّی میں بیچنا جائِز نہیں ہے۔ فتاوٰی رضویہ شریف میں ہے: ان (یعنی اخبارات وغیرہ) میں آیت یا حدیث یا اللہ و رسول اور فرشتوں وغیرہ کے نام یا شرعِی مسئلے لکھے ہوں، تو انہیں بیچنا جائز نہیں، ان اوراق کو دیکھ کر آیات، احادیث وغیرہ ان میں سے علیحدہ کرلیں، پھر بیچ سکتے ہیں۔([1]) اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اَسْمَاءُ الحسنیٰ کی برکات (وظیفہ)
یَا صَبُوْرُ(اے مہلت دینے والے)
جس کو درد ،رنج یا مصیبت پیش آئے تو 33بار یَا صَبُوْرُ پڑھے اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! سکون ملے گا۔([2])اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔