Book Name:Nemat Chin Jany Ka Asbab
رہے *بڑے بڑے عادِل بادشاہ تم میں پیدا کئے *بڑے بڑے عُلَما تم میں پیدا کئے *بڑے بڑے عابِد، اَوْلیاء اللہ تم میں پیدا کئے *ہزاروں سال تک یہ فضیلتوں کا تاج تمہارے ہی سَر پر سجا رہا، لہٰذا اب ان نعمتوں کا شکر ادا کرو، ہمارے مَحْبُوب نبی، آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم تشریف لا چکے ہیں، ان کے دامنِ کرم سے لپٹ جاؤ! ان کا کلمہ پڑھو، ان پر ایمان لے آؤ! تاکہ تمہاری یہ عزّتیں، تمہاری یہ عظمتیں برقرار رہیں، اب تک تم اَوْلادِ انبیا ہونے کی وجہ سے سردار تھے، اب امامُ الانبیا کے اُمّتی بن کر خیرِ اُمّت کا اعلیٰ خطاب حاصِل کر لو...!! ([1])
اعلیٰ حضرت، امام احمد رضا رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہکتنی عشق بھری بات کہتے ہیں:سُبْحَانَ اللہ!
عاصیو! تھام لو دامن اُن کا وہ نہیں ہاتھ جھٹکنے والے([2])
پیارے اسلامی بھائیو! آیتِ کریمہ کی تفصیل کے طَور ایک اَہم وضاحت یہاں اپنے ذِہن میں بٹھا لیجئے! اللہ پاک کے خلیل حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کے 2بیٹے تھے: (1):ایک حضرت اسماعیل عَلَیْہِ السَّلَام (2):دوسرے حضرت اسحاق عَلَیْہِ السَّلَام۔ حضرت اسماعیل عَلَیْہِ السَّلَام عرب میں تشریف لائے، عرب کا جو سارا خطہ ہے، یہاں زیادہ تَر حضرت اسماعیل عَلَیْہِ السَّلَام کی اَوْلاد آباد تھی۔
حضرت اسحاق عَلَیْہِ السَّلَام مُلْکِ شام اور فلسطین وغیرہ کا جو خطہ ہے، آپ یہاں تشریف رکھتے تھے، پِھر ان کی اَوْلاد میں حضرت یعقوب عَلَیْہِ السَّلَام تھے، حضرت یعقوب عَلَیْہِ السَّلَام