Amal Ne Kaam Ana Hai

Book Name:Amal Ne Kaam Ana Hai

فَاَمَّا مَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِیْنُهٗۙ(۶) فَهُوَ فِیْ عِیْشَةٍ رَّاضِیَةٍؕ(۷) وَ اَمَّا مَنْ خَفَّتْ مَوَازِیْنُهٗۙ(۸) فَاُمُّهٗ هَاوِیَةٌؕ(۹) وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَاهِیَهْؕ(۱۰) نَارٌ حَامِیَةٌ۠(۱۱) (پارہ:30،القارعۃ:6-11)

تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: تو بہرحال جس کے ترازو بھاری ہوں گےوہ تو پسندیدہ زندگی میں ہو گا اور بہرحال جس کے ترازو ہلکے پڑیں گے تو اس کا ٹھکانہ ہاویہ ہو گا اور تجھے کیا معلوم کہ وہ کیا ہے؟ایک شعلے مارتی آگ ہے۔

معلوم ہوا؛ جس کی نیکیاں زیادہ ہوں گی، مِیزانِ عَمَل پر جس کی نیکیوں کا پلڑا بھاری ہو گا، اُسے جنّت عطا کی جائے گی اور وہ پسندیدہ زِندگی میں ہو گا اور جو دُنیا میں باطِل کا پیروکار رَہا ہو گا، جو گنہگار رَہا ہو گا، جس کے گُنَاہ زیادہ ہوں گے، نیکیاں کم ہوں گی، اگر اللہ پاک کی رَحْمت نہ ہوئی تو ایسا شخص روزِ قیامت جہنّم کا اِیندَھن بنے گا۔

خدائے قہار ہے غضب پر، کُھلے ہیں بدکاریوں کے دفتر

بچا    لو    آکر    شفیعِ    محشر،    تمہارا    بندہ    عذاب    میں    ہے([1])

وضاحت: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم! قیامت کا دِن ہے، آج اللہ پاک کے انتہائی غضب کا اِظْہار ہے، مجھ گنہگار کا اَعْمال نامہ کھول دیا گیا ہے، اے شفاعت فرمانے والے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم! آ کر بچا لیجئے! آپ کا غُلام عذاب میں گِرفتار ہونے ہی والا ہے۔

 قیامت کے ہولناک مناظر

اللہ! اللہ! وہ قیامت کا ہولناک دِن... اُس دِن زمین تانبے کی ہو گی *سُورج ایک میل کے فاصلے پر ہو گا، اللہ ! اللہ! * آج سُورج 4 ہزار سال کے فاصلے پر ہے اور ہماری طرف


 

 



[1]...حدائقِ بخشش، صفحہ:181۔