Book Name:Faiz e Data Huzoor
بہت کم آتے ہیں۔ ہمیں چاہئے کہ فرض عِلْم بھی سیکھیں اور اس پر عَمَل بھی کیا کریں۔
مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھنے پڑھانے کی ترغیب
اَلْحَمْدُ للہ! عاشقانِ رسول کی دِینی تحریک دعوتِ اسلامی فیضانِ اَوْلیا کو، تعلیماتِ اَوْلیا کو عام کرنے میں مَصْرُوف ہے، دعوتِ اسلامی دِن رات عِلْمِ دِین کی خِدْمت کر رہی ہے، دعوتِ اسلامی کے 12 دِینی کاموں میں ایک دِینی کام ہے: مدرسۃ المدینہ بالغان *اس میں بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو قرآنِ کریم درست تجوید و قراءت کے ساتھ پڑھایا جاتا ہے *اس کے ساتھ ساتھ نماز کے احکام و مسائل بھی سکھائے جاتےہیں *سُنَّتیں بھی بتائی جاتی ہیں اور *ترجمہ و تفسیر پڑھنے، سُننے کا بھی موقع ملتا ہے۔ *حدیثِ پاک میں ہے: تم میں بہتر وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے۔([1]) *ایک اور روایت میں ہے :جس شخص نے قرآنِ کریم سیکھا، سکھایا اور جو کچھ قرآنِ کریم میں ہے اُس پر عمل کیا ، قرآنِ کریم اس کی شفاعت کرےگا اور جنّت میں لے جائے گا۔([2])
اے عاشقانِ اَوْلیا! ان فضائل کا حقدار بننے اور درست تجوید و قراءَت کے ساتھ قرآنِ کریم سیکھنے کے لئے مدرسۃُ المدینہ میں داخلہ لے لیجئے !اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ڈھیروں برکتیں نصیب ہوں گی، اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد