Naat e Mustafa Ke Fazail

Book Name:Naat e Mustafa Ke Fazail

ہمیں اس سے محفوظ فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

خوب گج وَجْ کے، ذوق و شوق کے ساتھ، پُورے جذبۂ ایمانی کے ساتھ میلاد منائیے! کسی کے وسوسوں میں ہر گز مت آئیے! گھر بھی سجائیے! گلیاں بھی سجائیے! ہاں! ایک بات جو ہم نے لازِمی یاد رکھنی ہے، وہ یہ کہ میلاد بھی منانا ہے تو میلاد والے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی شریعت کے اندر رہ کر مَنانا ہے، اِس میں کوئی بھی خلافِ شریعت کام ہم نے نہیں کرنا۔

اللہ پاک ہم سب کو عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

درود و سلام  موبائل ایپلی کیشن

اے عاشقانِ رسول ! اَلْحَمْدُ للہ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے مختلف موبائل ایپلی کیشنز جاری کی جا چکی ہیں، اِن میں سے ایک ایپلی کیشن ہے:درود و سلام (Durood-o-Salam) *اس درود وسلام ایپلی کیشن میں درود شریف موجود ہیں جنہیں آپ کسی بھی وقت پڑھ سکتے ہیں یا انہیں اپنے موبائل اَن لاک ٹیون (Unlock Tune) کے طور پر سیٹ کر سکتے ہیں جس کی وجہ سے آپ جیسے ہی آپ اپنے فون کو اَن کریں گے خود بخود (Automatically)درودِ پاک چل پڑے گا *یہ سہولت بھی دی گئی ہے کہ آپ موبائل کو اَن لاک کریں تو وہ درودِ پاک آپ کے موبائل کی اسکرین پر نظر آئے اس کی بَرَکت یہ ہو گی کہ آپ پہلے درودِ پاک پڑھیں گے پھر موبائل استعمال کریں۔مزید یہ کہ اسکرین پر نظر آنے والے درودِ پاک کا فونٹ بھی اپنی مرضی سے سیٹ کر سکتے ہیں*موبائل   آن ہونے     پر جتنی بار درود شریف