Naat e Mustafa Ke Fazail

Book Name:Naat e Mustafa Ke Fazail

پڑھا جائے گا اس کی تعداد   خود بخود   درج ہوتی رہے گی *آپ اپنی مرضی سے درودِ پاک کی آواز (volume) کو ایڈجسٹ کر سکتے ہیں *اس کا سب سے اہم فائدہ یہ ہے کہ ہمیں یومیہ اپنے درودِ پاک والے نیک عمل کو مکمل کرنے میں مدد ملے گی۔آج ہی اس منفرد ایپلی کیشن کو اپنے موبائل میں ڈاؤن لوڈ کریں اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیں۔

بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:

درست کیا ہے؟

(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)

مسئلہ: نعت شریف میوزک کے ساتھ پڑھنا اور سُننا ناجائِز و گُنَاہ ہے۔

وضاحت: پیارے اسلامی بھائیو! نعت شریف پڑھنا بھی سَعَادت ہے، اسے سُننا بھی سعادت ہے مگر اب عجیب حالات ہیں، لوگ نعتِ پاک کو بھی میوزِک کے ساتھ پڑھنے لگ گئے ہیں، نعت خواں نعت پڑھ رہا ہوتا ہے، پیچھے ہلکا ہلکا میوزک چل رہا ہوتا ہے، یاد رکھئے! موسیقی ناجائِز و گُنَاہ ہے۔بُخاری شریف میں حدیثِ پاک ہے، حُضُورِ اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:    عنقریب میری امت میں کچھ قومیں ایسی ہوں گی، جو زنا، ریشمی کپڑوں اور باجوں کو حلال ٹھہرا لیں گی۔([1]) ایک روایت میں فرمایا: میرے رَبّ نے مجھے مَزَامِیْر (یعنی موسیقی کے آلات) توڑنے کا حکم دیا۔([2]) اَللہُ اکبر! آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم جن چیزوں کو توڑنے کے لئے تشریف لائے، غور فرمائیے! اُنہی کی شان


 

 



[1]...بخاری، کتاب الاشربۃ، باب ما جاء فیمن یستحل الخمر...الخ، صفحہ:1421، حدیث:5590۔

[2]...مسند امام احمد، مسند الانصار، حدیث ابی امامۃ الباہلی...الخ، جلد9، صفحہ:212، حدیث:22945۔