Book Name:Naat e Mustafa Ke Fazail
بیان کرنے میں ایسے آلات کا استعمال کرنا کس قدر بےادبی ہے۔ لہٰذا موسیقی والا نعت پڑھنا بھی جائِز نہیں ہے اور اسے سننا بھی ناجائِز و گُنَاہ ہے۔ اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: مزامیر (یعنی گانے بجانے کے آلات) حرام ہیں۔([1]) اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اَسْمَاءُ الحسنیٰ کی برکات (وظیفہ)
یَا وَکِیْلُ(اے کارساز، بگڑی بنانے والے)
جو کوئی روزانہ عصر کے بعد یَا وَکِیْلُ 7مرتبہ پڑھ لیاکرے اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! آفت سے محفوظ رہے گا۔([2])اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔