Book Name:Naat e Mustafa Ke Fazail
کی وضاحت کرتے ہوئے مُفَسِّرِینِ کِرَام فرماتے ہیں: نَعْتُ مُحَمَّدٍ (صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم) یعنی اِس جگہ حق سے حُضُور جانِ کائنات صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی نعتِ پاک مراد ہے([1]) کونسی نعت...؟ جو تورات شریف میں بیان ہوئی تھی۔ لہٰذا بنی اسرائیل کو حکم دیا گیا کہ اے تورات پر اِیمان رکھنے کا دعویٰ کرنے والو! *ہم نے تورات شریف میں اپنے محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی نعتیں *آپ کے اَوْصاف *آپ کے فضائِل و کمالات *پیارے محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے پیارے پیارے چہرے کا ذِکْر *پیارے محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی پیاری پیاری اداؤں کا ذِکْر *پیارے محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی پیاری پیاری مہُرِ نبوت کا ذِکْر *آپ کی چال مُبارَک کا ذِکر *آپ کے اندازِ گفتگو کا ذِکْر *آپ کے شہر کا ذِکْر *آپ کی وِلادت کا ذِکْر *آپ کی ہجرت کا ذِکْر *آپ کے دُنیا میں آنے کا ذِکْر *آپ کے دُنیا سے ظاہِری پردہ فرمانے کا ذِکْر غرض کہ اپنے مَحْبُوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی نعتوں اور اَوْصاف کو کھول کھول کر بیان کر دیا ہے، اے اَہْلِ تورات! اب تم پر لازِم ہے کہ تم ہمارے مَحْبُوب کی نعتوں میں نہ تو اپنی طرف سے مِلاوٹ کرو! نہ ہمارے محبوب کی نعتیں چھپاؤ! بلکہ جتنا ہو سکے ہمارے محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی نعتوں کا چرچا کرو...!
سُبْحٰنَ اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو! معلوم ہوا؛ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی نعتوں، آپ کے اَوْصاف و کمالات کا چرچا کرنا رَبِّ کریم کو پسند ہے۔ اِس سے اَندازہ لگائیے! کتنے خوش نصیب(Lucky) ہیں وہ لوگ جو اَوْصافِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا خُوب چرچا کرتے ہیں *نعتیں پڑھتے ہیں *میلاد مَنا کر *ذِکْرِ مصطفےٰ کی محفل سجا کر *جھنڈے اُٹھا کر *جلوس میں شرکت فرما کر جُھوم جُھوم کر آپ کی آمد کا چرچا کرتے اور