Naat e Mustafa Ke Fazail

Book Name:Naat e Mustafa Ke Fazail

لاکھ مٹاؤں، یہ نامِ پاک مِٹتا نہیں، مزید بڑھ جاتا ہے تواس کے دِل میں نُور جاگ گیا اور اس نے کلمہ پڑھ کر اِسلام قبول کر لیا۔([1])

دُشمن گھٹائیں جتنی، عزّت بڑھے گی اُتنی       مَنْظُور     ہے     خُدا      کو      احترام      تیرا([2])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

نعتِ مصطفےٰ اللہ پاک کی نشانی ہے

پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک نے فرمایا:

وَ لَا تَلْبِسُوا الْحَقَّ بِالْبَاطِلِ وَ تَكْتُمُوا الْحَقَّ وَ اَنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ(۴۲) (پارہ:1، البقرۃ:42)

تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اور حق کو باطِل کے ساتھ نہ ملاؤ اور جان بوجھ کر حق نہ چھپاؤ۔

اِس مقام پر اللہ پاک نے نعتِ مصطفےٰ کو حق فرمایا۔ یہ قرآنِ کریم کا ایک مقام ہے، اِس کے عِلاوہ نعتِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کو اور کِن کِن اَلفاظ کے ساتھ قرآنِ کریم نے یاد فرمایا ہے، سنیئے! اللہ پاک فرماتا ہے:

وَ لَا تَشْتَرُوْا بِاٰیٰتِیْ ثَمَنًا قَلِیْلًا٘- (پارہ:1، البقرۃ:41)

تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان:اور میری آیتوں کے بدلے تھوڑی قیمت نہ وصول کرو۔ 

یہاں اللہ پاک نے نعتِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کو اٰیٰتِی (میری آیتیں  یعنی نشانیاں) فرمایا ہے۔([3]) اِس کا مطلب یہ نکلے گا کہ *ذِکْر محبوبِ ذِیشان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا ہو، اِس


 

 



[1]...نزہۃ المجالس، فصل فی سکنی الشام، باب ذکر سید الاولین والاخرین...الخ، صفحہ:329۔المکتب الثقافی 

[2]...قبالۂ بخشش، صفحہ:26۔

[3]...تفسیر جلالین مع حاشیہ صاوی، پارہ:1، البقرۃ،زیرِ آیت:41، جلد:1، جز:1، صفحہ:67۔