Khuda Chahta Hai Rizae Mohammad

Book Name:Khuda Chahta Hai Rizae Mohammad

پیارے اسلامی بھائیو! پچھلے سال ربیع الاول شریف میں ہم نے شانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم پر مبنی ایک پیاری سُورتِ مبارکہ سُورۂ وَالضّحیٰ کی وضاحت اور اس کی آیات سے ملنے والے سبق سیکھنے کی کوشش کی تھی، اس مُبارَک سُورت کی کل 11 آیات ہیں، اَلْحَمْدُ للہ! 4آیات ہم نے پچھلے سال سُنی تھیں، اس سال مزید چند آیاتِ کریمہ اور ان کی وضاحت و تفصیل سُننے کی سَعَادت حاصِل کریں گے۔

یہاں غور فرمائیے! قرآنِ کریم کیسی جامِع کتاب ہے، اِس کی ایک ایک آیت میں عُلُوم و مَعَارِف کے دریا بہتے ہیں، ہم جیسے کم عِلْم لوگ عُلَمائے کرام کے لکھے ہوئے مَدَنی پھول بھی بیان کرنے بیٹھیں تو ایک ایک آیت کی کتنی تفصیل ہو جاتی ہے، بڑے ماہِر عُلَمائے کرام جب اس کی تفسیر فرمائیں تو کتنی تفصیل ہو گی۔ پِھر پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی شان و عظمت پر بھی غور فرمائیے! رَبِّ کائنات نے اس مُبارَک سُورت میں کتنی تفصیل کے ساتھ اپنے پیارے مَحْبُوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے اَوْصاف و کمالات بیان فرمائے ہیں۔ اللہ کرے کہ ہم ہمیشہ اپنے مَحْبُوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی شان و عظمت پر پکّا یقین رکھیں، عظمتِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم سےسینہ روشن رہے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

جان ہے عشقِ مصطفےٰ، روز فُزوں کرے خُدا

جس      کو      ہو      دَرْد      کا      مزہ      نازِ      دوا      اُٹھائے      کیوں؟([1])

وضاحت: یعنی عشقِ رسول ہماری جان ہے، اللہ کرے کہ یہ عشق دِن بہ دِن بڑھتا ہی چلا


 

 



[1]...حدائقِ بخشش، صفحہ:94۔