Book Name:Yateemon Ke Wali
لاکھوں مسلمان ہیں، کوئی وقت ایسا نہیں گزرتا کہ کہیں درودِ پاک نہ پڑھ رہا ہو * دِن ہو یا رات * صبح ہو یا شام * دوپہر ہو یا آدھی رات * ہر وقت لاکھوں کی تعداد میں عاشقانِ رسول بارگاہِ مصطفےٰ میں درودوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں اور رَبِّ کائنات نے اپنے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے مُبارَک کانوں کو یہ شان عطا فرمائی ہے کہ آپ ہر وقت سب کا دُرود سماعت فرماتے ہیں۔
واللہ! وہ سُن لیں گے، فریاد کو پہنچیں گے اِتنا بھی تو ہو کوئی جو آہ کرے دِل سے([1])
وضاحت: کوئی دِل سے فریاد کرے تو سہی، اللہ پاک کی قسم!پیارے آقا، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم فریاد سُن بھی لیں گے، مدد بھی فرمائیں گے۔
دیگر مُبارَک اَعْضَا کے معجزات
اے عاشقانِ رسول ! ہمارے آقا و مولا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم سراپا معجزہ ہیں۔ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے مُوئے مُبارَک ایسے بے مثال اور باکمال ہیں کہ صدیاں گزر گئیں * آج بھی اَلْحَمْدُ للہ! دنیا میں ہزاروں عاشقانِ رسول کے پاس صحیح سلامت موجود ہیں * آج بھی مُوئے مُبارَک کی بَرَکت سے شِفَا ملتی ہے * مُوئے مبارک کی بَرَکت سے مشکلات حل ہوتی ہیں * سرکارِ عالی وقار، مکی مَدَنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے مُبارَک ہاتھوں کی بات کیجئے! تو یہ وہ مُبارَک ہاتھ ہیں کہ اِن کی بَرَکت سے شِفَا ملتی ہے * ہاتھ مُبارَک جس چیز کو چُھو جائیں، اسے زِندگی بخش دیتے ہیں * ایک مرتبہ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے آسیب زدہ پر ہاتھ مُبارَک پھیرا تو اُسے شِفَا مل گئی([2]) * حضرت