Book Name:Yateemon Ke Wali
دست بَستہ سب فرشتے پڑھتے ہیں اُن پر دُرود
کیوں نہ ہو پھر وِرد اپنا اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام
مومنو پڑھتے نہیں کیوں اپنے آقا پر دُرود
ہے فرشتوں کا وظیفہ اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
قَالَ اللہ تَبَارَکَ وَ تَعَالٰی فِی الْقُرْآنِ الْکَرِیْم(اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے):
اَلَمْ یَجِدْكَ یَتِیْمًا فَاٰوٰى۪(۶) (پارہ:30، الضحیٰ:6)
صَدَقَ اللہ الْعَظِیْم وَ صَدَقَ رَسُوْلُہُ النَّبِیُّ الْکَرِیْم صلّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: کیا اس نے تمہیں یتیم نہ پایا پھر جگہ دی۔
پیارے اسلامی بھائیو! پچھلے جمعہ کو ہم نے سورۂ وَ الضّحیٰ کی آیت: 5 اور اِس کی کچھ وضاحت و تفصیل سُننے کی سعادت حاصِل کی تھی، جس میں یہ بیان تھا کہ اللہ رَبُّ العزّت کو اپنے مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم سے بےپناہ محبّت ہے، اتنی محبّت ہےکہ وہ رَبُّ الْعَالَمِیْن ہر مُعَاملے میں اپنے مَحْبُوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی رضا چاہتا ہے اور یہ رضا رَبِّ کائنات کو ایسی مَطْلُوْب ہے کہ مَحْبُوب کی مرضِی پُوری فرمانے میں بہت جلدی فرماتا ہے۔ کیا خُوب کہا سیدی اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے...؛
خُدا کی رضا چاہتے ہیں دو عالَم خُدا چاہتا ہے رضائے مُحَمَّد([2])
غیر مسلموں کے دِماغ میں ایک خَبْط (یعنی خیالِ فاسد)تھا، وہ کہتے تھے کہ ہم میں سے،