Yateemon Ke Wali

Book Name:Yateemon Ke Wali

لیتے ہوئے چاند روشن ہے، جیسا آپ کا حق ہے ویسی تعریف و توصیف بیان کرنا  ہمارے بس کی بات نہیں، مختصر بات یہی ہے کہ ربّ کریم کے بعد سب سے  بڑھ کر بزرگ تر ہستی آپ ہی ہیں۔

ساری عزّتیں اللہ پاک کی طرف سے ہیں

پیارے اسلامی بھائیو! آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی وِلادتِ باسعادت سے پہلے ہی والِدِ محترم کی وفات ہو گئی، اس میں اور بھی بہت ساری حکمتیں ہیں؛ مثلاً * آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم یتیموں کے والِی بن کر تشریف لائے، لہٰذااپنا بچپن مُبارَک بھی اِسی حالت میں بسر فرمایا * ہمارے ہاں عام طَور پر ہوتا ہے جب ہم کسی سلجھے ہوئے، سنجیدہ اور باسلیقہ بچے کو دیکھتے ہیں تو کہا جاتا ہے: والدین نے اِس کی کتنی اچھی تربیت کی ہے * جب کسی کو اچھا کام کرتے دیکھتے ہیں تو پوچھتے ہیں: کس کے بیٹے ہو؟ بتایا جائے: فُلاں کا بیٹا ہوں تو کہتے ہیں: ہاں! ایسی باسلیقہ اَوْلاد اُسی کی ہو سکتی ہے۔

اب پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی زِندگی مُبارَک کو دیکھئے! بچپن شریف میں ہی آپ کی ہر ہر ادا سے حُسْن ہی حُسْن جھلکتا تھا، ہر ہر انداز نِرالا اور باکمال تھا، آپ کے ہر ہر طریقے میں سلیقہ ہی سلیقہ تھا، اب ایسا ممکن تھا کہ کوئی آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی اداؤں کو دیکھ کر کہتا کہ یہ حضرت عبد اللہ رَضِیَ اللہ عنہ کی تربیت کا نتیجہ ہے۔ آمنہ رَضِیَ اللہ عنہا نے بیٹے کی بہت اچھی تربیت کی ہے۔

اللہ پاک کی غیرت کو یہ ہر گز گوارا نہیں تھا، لہٰذا والِدَینِ کریمین کو پہلے ہی اپنے پاس بُلا لیا تاکہ دیکھنے والے جان لیں کہ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے * پیارے پیارے اَخْلاق