Pyare Aaqa Ki ALLAH Pak Se Mohabbat

Book Name:Pyare Aaqa Ki ALLAH Pak Se Mohabbat

40 سالہ زندگی مبارک کی اہمیت

ایک مرتبہ غیر مُسْلِموں نے محبوبِ ذیشان، مکی مَدَنی سُلطان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی گستاخی کی، اللہ پاک نے فرمایا: اے پیارے مَحْبُوب  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! اِن سے کہہ دیجئے!

فَقَدْ لَبِثْتُ فِیْكُمْ عُمُرًا مِّنْ قَبْلِهٖؕ-اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ(۱۶) (پارہ:11، یونس:16)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: تو بیشک میں اس سے پہلے تم میں اپنی ایک عمر گزار چکا ہوں تو کیا تمہیں عقل نہیں ؟

یعنی اے غیر مُسْلِمو...!! کیا تمہیں عقل نہیں ہے؟ سمجھ نہیں رکھتے...؟ محبوبِ ذیشان، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی 40 سالہ زندگی مُبارَک  تمہارے سامنے گزری، اس کے ایک ایک منٹ پر ذرا غور کرو...!! تم خُود ہی سمجھ جاؤ گے کہ آقائے دوجہاں صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم جیسا سچّا زمانے میں کہیں نہیں ہے۔

سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! یہ محبوبِ ذیشان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی وہ 40سالہ زندگی مُبارَک  ہے، جسے اللہ پاک نے قرآنِ کریم کے سچّی کتاب ہونے کی اور رسولِ کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے سچّا رسول ہونے کی دلیل بنایا ہے، پتا چلا! آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی وہ 40 سالہ زندگی مُبارَک  بھی کم اہم نہیں تھی، اِس میں بھی آپ کی شانیں وَرَاءُ الْوَرَاء تھیں۔

وہ زندگی مبارک کیسی تھی...؟ آئیے! سنتے ہیں:

پیدا ہوتے ہی سجدہ کیا

پیارے آقا کی پیاری اَمِّی جان بی بی آمنہ رَضِیَ اللہُ عنہا فرماتی ہیں: جب میرے نُورِ نظر