Do Jahan Ki Naimatain

Book Name:Do Jahan Ki Naimatain

مَحْبُوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی سخاوتیں

پیارے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُ للہ! ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم بہت زیادہ سخی ہیں۔ اللہ پاک نے سب خزانے آپ کو عطا فرما دئیے! آپ کھلے دِل سے خزانے بانٹا کرتے ہیں۔ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی سخاوت کیسی تھی؟ چند روایات سنیئے!

*حضرت جابر بن عبدُا رَضِیَ اللہُ عنہما فرماتے ہیں کہ حُضُور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے کبھی کسی سوالی  کو جواب میں لَا (نہیں) کا لفظ نہیں فرمایا۔([1]) *ایک بارآپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کےدربارِ گوہر بار میں 70ہزار دِرہم لائے گئے تو آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے وہ درہم ایک چٹائی پر رکھے اور پاس کھڑے ہوکرتقسیم فرمانے لگے۔ کسی سائل کو خالی نہیں لوٹایا، حتّی کہ اس سے فارغ ہو گئے(یعنی 70 کے70 ہزار ایک ہی مجلس میں تقسیم فرما دیئے)۔([2])

بعض اوقات ایسا بھی ہو تا کہ نبیِ رحمت،شفیعِ اُمَّت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کسی سے کوئی چیز خرید تے ،قیمت اَدا کرنے کے بعدوہ چیز اُسی کو عطافرمادیتے *ایک بار حضرت جابر بن عبدُاللہ رَضِیَ اللہُ عنہ سے نے ایک اُونٹ خریدا،پھر وہی اُونٹ ان کو بطورِتحفہ عنایت فرمادیا۔([3]) *اسی طرح اَمِیْرُ الْمُؤْمِنِیْن، حضرت عُمر فاروق رَضِیَ اللہُ عنہ سے ایک اونٹ کابچہ خریدا، پھر وہ اُونٹ کا بچہ انہی کے بیٹے حضرت عبدُاللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ عنہما کو عطا فرمایا۔([4])

*غزوۂ حُنین میں نبیِ کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نےاس قدرکثرت سے سَخاوت


 

 



[1]... كتاب الشفا، القسم الاول، الباب الثانی، فصل الجود والکرم ، جز:1، صفحہ:92۔

[2]... اخلاق النبى وآدابہ لاصبہانی،واماماذكرمن جوده وسخائہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ،حديث:95،صفحہ: 30 ۔

[3]... بخاری ،کتاب البیوع، باب الشراء الدواب والحمیر...الخ، صفحہ: 547، حدیث: 2097۔

[4]... بخاری، كتاب البیوع، باب اذا اشتری شیئا فوہب من ساعتہ ...الخ، صفحہ: 551، حدیث:2115۔