Book Name:Do Jahan Ki Naimatain
نہیں...! روزانہ درودِ پاک پڑھنے کا ذِکْر نہیں ہے بلکہ جب تورات شریف کھولتا تھا، اُس وقت درود شریف پڑھا کرتا تھا، اللہ پاک کو اس کی یہی ادا پسند آ گئی اور رَبِّ کائنات نے اُس کے 200 سال کے گُنَاہ بھی مُعَاف فرما دئیے، اُسے جنّت بھی عطا فرما دی اور مزید کرم بالائے کرم یہ کیا کہ 70 جنَّتی حُوروں کے ساتھ اس کا نِکاح فرما دیا۔
اب ذرا غور فرمائیے! یہ تو بنی اسرائیل کا ایک شخص تھا، اس پراتنا کرم ہوا تو ہم غُلامانِ مصطفےٰ، ہم پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے اُمّتی اگر درود شریف پڑھیں اور کبھی کبھار نہیں بلکہ روزانہ پڑھیں، ایک آدھ بار نہیں بلکہ کَثْرت کے ساتھ پڑھیں تو ہم پر اللہ پاک کی کیسی کیسی رحمتیں برسیں گی...؟ اس لئے ہمیں چاہئے کہ روزانہ پابندی کے ساتھ بہ کَثْرت درود شریف پڑھنے کی عادَت(Habit) بنا لیں۔
ذکر و درودہر گھڑی وردِ زباں رہے میری فُضُول گوئی کی عادَت نِکال دو([1])
ہوں دُرُود و سَلام آقا لب پر مُدام ہر گھڑی دَم بَدم، تاجدارِ حرم([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
قَالَ اللہُ تَبَارَکَ وَ تَعَالٰی فِی الْقُرْآنِ الْکَرِیْم(اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے):
وَ وَجَدَكَ عَآىٕلًا فَاَغْنٰىؕ(۸) (پارہ:30، الضحیٰ:8)
صَدَقَ اللہُ الْعَظِیْم وَ صَدَقَ رَسُوْلُہُ النَّبِیُّ الْکَرِیْم صلّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان:اور اُس نے تمہیں حاجت مند پایا تو غنی کر دیا۔
پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے پارہ:30، سورۂ وَالضُّحیٰ کی آیت: 8 سُننے کی سَعَادت