Bani Israil Ka Bachra

Book Name:Bani Israil Ka Bachra

اُحد پہاڑ کے برابر عمل کی طاقت کون رکھ سکتا ہے؟ فرمایا: تم سب اس کی طاقت رکھتے ہو۔ عرض کیا گیا:وہ کیسے؟فرمایا: اَلْحَمْدُللہِ کہنا اُحد پہاڑ سے زیادہ عظمت والاہے ([1]) *حضرت ابو مالک اشعری رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے رسولِ اکرم، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:اَلْحَمْدُللہ کہنا میزان کو بھر دیتا ہے۔([2]) یعنی اَلْحَمْدُللہ کہنے سے اتنا ثواب ملتا ہے کہ روزِ قیامت جب یہ ثواب میزانِ عَمَل پر رکھا جائے گا تو میزان بھر جائے گا۔([3])

اللہ پاک ہمیں کثرت سےشُکر کرنے اور اَلْحَمْدُللہ کہتے ہوئے زبان کو ذِکْرِ اِلٰہی سے تَر رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔

ذکرو درود ہرگھڑی وردِ زباں رہے                                    میری فضول گوئی کی عادت نکال دو([4])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

کلمہ اینڈ دُعا(Kalma &Dua) ایپ کا تعارف

پیارے اسلامی بھائیو! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے آئی، ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ایک بہت ہی پیاری موبائل ایپلی کیشن بنام کلمہ اور دُعا (Kalma&Dua) جاری کی ہے۔ اس ایپلی کیشن کے ذریعے بہت آسان انداز سے بچوں کی تربیت کی جاسکتی ہے*اس اپیلی کیشن میں بچوں کے لئے 6کلمے آڈیو کی صورت میں، حروف کی ادائیگی اور ترجمے کے ساتھ*روزمرہ کی 16مختلف دعائیں مثلاً *پانی پینے کی دُعا *کھانا کھانے سے


 

 



[1]...معجم کبیر، جلد:7، صفحہ:279-280، حدیث:14812 ملتقطًا۔

[2]...مسلم، کتاب الطہارۃ، باب، فضل الوضوء، صفحہ:106، حدیث:223 ملتقطاً۔

[3]...فیض القدیر، جلد:4،صفحہ:384 ۔

[4]...وسائلِ بخشش، صفحہ:305۔