Book Name:Jahannami Waadi Wail Ke Haqdar Kon?
*غیبت بُرے خاتمے کا سبب ہے *بکثرت غیبت کرنے والے کی دُعا قبول نہیں ہوتی *غیبت سے نماز روزے کی نورانیت چلی جاتی ہے *غیبت سے نیکیاں برباد ہوتی ہیں *غیبت نیکیوں کو جلا دیتی ہے *غیبت کرنے والا توبہ کر بھی لے تب بھی سب سے آخر میں جنّت میں داخِل ہو گا۔ الغرض؛ غیبت گُنَاہِ کبیرہ، قطعی حرام اور جہنّم میں لے جانے والا کام ہے*غیبت زنا سے سخت تَر ہے*مسلمان کی غیبت کرنے والا سُود سے بھی بڑے گُنَاہ میں گرفتار ہوتا ہے *غیبت کو اگر سمندر میں ڈال دیا جائے تو سارا سمندر بدبُودار ہو جائے *غیبت کرنے والے کو جہنّم میں مُردار کھانا پڑے گا *غیبت مُردہ بھائی کا گوشت کھانے کے مترادِف ہے *غیبت کرنے والا عذابِ قبر میں گرفتار ہو گا *غیبت کرنے والا تانبے کے ناخنوں (Copper Nails)سے اپنے چہرے اور سینے کو باربار چھیل رہا ہو گا *غیبت کرنے والا قیامت کے دِن کتّے کی شکل میں اُٹھے گا *غیبت کرنے والا جہنّم کا بندر ہو گا *غیبت کرنے والے کو دوزخ میں خُود اپنا ہی گوشت کھانا پڑے گا*غیبت کرنے والا جہنّم کے کھولتے ہوئے پانی(Boiling water) اور آگ کے درمیان موت مانگتا دوڑ رہا ہو گا اور اس سے جہنمی بھی بیزار ہوں گے *غیبت کرنے والا سب سے پہلے جہنّم میں جائے گا۔([1]) اللہ پاک کی پناہ...!!
اللہ پاک ہمیں غیبت، چغلی، جھوٹ اور وعدہ خِلافی وغیرہ گُنَاہوں سے بچنے اور نیک کام کر کے جنّت کا حقدار بننے کی توفیق عطا فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔