Jahannami Waadi Wail Ke Haqdar Kon?

Book Name:Jahannami Waadi Wail Ke Haqdar Kon?

مال کو آگے بھیج دو...!!

حدیثِ پاک میں ہے؛ ایک شخص بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہوا، عرض کیا: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! مجھے کیا ہو گیا کہ میں موت کو پسند نہیں کرتا(یعنی میرا دِل دُنیا کی طرف مائل ہے، مَیں اپنے دِل میں آخرت کی طرف مَیلان کم پاتا ہوں اور موت  جو جنّت تک پہنچنے کا راستہ ہے، مجھے یہ موت پسند نہیں)۔ سرکارِ عالی وقار، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: کیا تمہارے پاس مال ہے؟ عرض کیا: جی ہاں! فرمایا: اپنا مال (آخرت کے لئے صدقہ و خیرات کر کے) آگے بھیج دو! کیونکہ آدمی کا دِل اپنے مال کے ساتھ ہوتا ہے، اگر یہ اپنے مال کو آگے بھیج دے (یعنی صدقہ و خیرات کر دے) تو اس سے ملنا چاہتا ہے اور اگر مال کو پیچھے چھوڑ دے تو اس کے ساتھ پیچھے رہنا چاہتا ہے ۔  ([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

نیک عمل نمبر 45

پیارے اسلامی بھائیو! جنت پانے اور جہنم سے بچنے کے لئے ان اعمال کی پہچان ضروری ہے جو جنت میں لے جانے والے اور جہنم سے بچانے والے ہیں۔اس کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لیجئے۔نیک اعمال پر عمل اور مدنی قافلوں میں سفر کیجئے۔الحمد للہ شیخ طریقت امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ نے نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچنے کے لئے ہمیں ”72 نیک


 

 



[1]...الزہد لابن المبارک، جز:5، صفحہ:224، حدیث:634۔