Jahannami Waadi Wail Ke Haqdar Kon?

Book Name:Jahannami Waadi Wail Ke Haqdar Kon?

اعمال“ کا تحفہ عطا فرمایا ہے ان میں ایک نیک عمل نمبر 45 یہ ہے کہ  کیا آج آپ نے تفسیر سننے سنانے کا حلقہ لگایا؟اے عاشقانِ رسول! قرآن پاک کو سمجھنا تو دور کی بات ہے ہم اسے پڑھتے بھی نہیں ہیں بس رمضان کا مہینہ ہو یا کسی کو فوتگی تبھی قرآن پاک کھولا جاتا ہے، اب تو یہ بھی ختم ہوتا جارہا ہے، قربان جائیے شیخ طریقت امیر اہلسنت کے کہ انہوں نے اتنا پیارا نیک عمل ہمیں دیا کہ جس پر عمل کرکے ہمیں قرآن پاک پڑھنے اور سمجھنے دونوں کا موقع ملے گالہذا نیک اعمال کا رسالہ فل کرنے اور ہر ماہ اپنے ذمہ دار کو جمع کروانے کا معمول بنا لیجئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

چھینکنےکی سُنّتیں اور آداب

پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!شیخ طریقت، امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کے رسالے” 101مدنی پھول“ سے چھینکنے کی چند سنتیں و آداب سُنتے ہیں:

پہلے دو فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ملاحظہ ہوں:* اللہ پاک کو چھینک پسند ہے اور جماہی ناپسند۔(بخاری،۴/۱۶۳،حدیث:۶۲۲۶) *جب کسی کو چھینک آئے اور وہاَلْحَمْدُ لِلّٰہ کہے تو فِرِشتے کہتے ہیں:رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ اور اگر وہ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَکہتا ہے تو فِرِشتے کہتے ہیں: اللہ تجھ پر رَحم فرمائے۔ (معجم کبیر،۱۱/۳۵۸،حدیث:۱۲۲۸۴) *چھینک کے وَقت سر جھکایئے، منہ چُھپایئے اور آواز آہِستہ نکالئے،چھینک کی آواز بُلند کرنا حَماقت (یعنی بیوقوفی) ہے۔ (رَدُّالْمُحتار،۹/۶۸۴)