Book Name:Jahannami Waadi Wail Ke Haqdar Kon?
پیارے اسلامی بھائیو! اس آیتِ کریمہ میں جہنّم کی ہولناکی کو بیان کیا گیا کہ جہنّم کی آگ ایسی خطرناک ہے کہ اس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں، دُنیا کی جو آگ ہے یہ پتھر کو گرم تو کر دیتی ہے مگر جلاتی نہیں ہے لیکن جہنّم کی آگ ایسی ہولناک ہے کہ پتھروں کو بھی جلا ڈالے گی۔([1]) پِھر ساتھ ہی اس آیتِ کریمہ میں صاف صاف حکم دے دیا گیا کہ اے لوگو! جہنّم سے ڈرو! اور جہنّم میں لے جانے والے اَعْمَال سے بچنے کی بھرپُور کوشش کرو!
بہارِ شریعت میں ہے: * جہنّم وہ جگہ ہے جہاں اللہ پاک کے قہر و غضب کا ظُہور ہے *جہنّم کے شرارے اُونچے اُونچے محلّات کے برابر اُڑیں گے *آدمی اور پتھر اس کا ایندھن ہیں *یہ جو دُنیا کی آگ ہے، جہنّم کی آگ کے 70حصّوں میں سے ایک حِصَّہ ہے([2])*جس کو جہنّم میں سب سے کم درجے کا عذاب ہو گا، اسے آگ کی جوتیاں پہنا دی جائیں گی، جس سے اس کا دماغ ایسا کھولے گا جیسے تانبے(Copper) کی پتیلی کھولتی ہے، وہ سمجھے گا کہ سب سے زیادہ عذاب اسی پر ہو رہا ہے، حالانکہ اس پر سب سے ہلکا عذاب ہو گا۔([3]) *حدیثِ پاک میں ہے: یہ دُنیا کی آگ (جس کی گرمی اور تپش کو کون نہیں جانتا ،یہ