Book Name:Jahannami Waadi Wail Ke Haqdar Kon?
آگ) بھی خُدائے پاک سے دُعا کرتی ہے کہ اسے جہنّم میں پِھر نہ لے جایا جائے۔ ([1])
آہ! تعجب ہے انسان پر کہ جہنّم میں جانے کا کام کرتا ہے اور اس آگ سے نہیں ڈرتا، جس سے آگ بھی ڈرتی اور پناہ مانگتی ہے۔([2])
صحابئ رسول حضرت عَمرو بِن عَاص رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں: اَہْلِ جہنّم (عذابِ جہنّم سے تنگ آ کر) جہنّم کے دروازے پر مقرر فرشتے حضرت مالِک علیہ السَّلَام کو پُکاریں گے، آپ کوئی جواب نہ دیں گے، یہاں تک کہ وہ 40 سال تک پکارتے رہیں گے، پِھر آپ ان کو جواب میں صِرْف اتنا کہیں گے: اِنَّکُمْ مَاکِثُوْنَ یعنی تم ہمیشہ یہیں رہو گے۔ پِھر اَہْلِ جہنّم اللہ پاک کو پُکارنا شروع کریں گے، الله پاک بھی انہیں جواب نہ دے گا، آخر لمبے عرصے کے بعد فرمایا جائے گا: دھتکارے ہوئے جہنّم میں پڑے رہو! مجھ سے بات نہ کرو! ([3])
پیارے اسلامی بھائیو! غور فرمائیے! جہنّم کس قدر ہولناک ہے...!! یہ تو وہ باتیں ہیں جو روایات کے ذریعے ہمیں معلوم ہو گئی ہیں، ورنہ حدیثِ پاک میں ہے: جتنا چاہو جہنّم کو یاد کرو! تم جہنّم کی کسی چیز کا جو بھی تَصَوُّر باندھو گے، جہنّم اس سے کہیں زیادہ شدید ہے۔([4])