Jahannami Waadi Wail Ke Haqdar Kon?

Book Name:Jahannami Waadi Wail Ke Haqdar Kon?

جہنّم سے بچنے کی بھرپُور کوشش کرو!

اللہ پاک کے پیارے اور آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: (اے لوگو!) حُصُولِ جنّت کے لئے بھرپُور کوشش کرو اور پُوری کوشش کے ساتھ جہنّم سے دُور بھاگو...! بےشک جنّت کا طلبگار کبھی غافِل نہیں ہوتا، بےشک جہنّم سے بھاگنے والا کبھی غفلت کی نیند نہیں سوتا، بےشک آخرت ناپسندیدہ کاموں سے بھرپُور ہے (یعنی آخرت میں کامیابی کے لئے نفسانی خواہشات کو چھوڑنا پڑتا ہے) جبکہ دُنیا لذّات اور خواہشات سے بھری ہوئی ہے، پس دُنیا کی یہ لذّتیں اور خواہشات تمہیں آخرت سے ہر گز غافِل نہ کر دیں۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

جہنّم کی وادِی وَیْل کا تعارُف

پیارے اسلامی بھائیو!  جہنّم کی کئی  وادیاں ہیں، انہی میں سے ایک وادِی وَیْل  بھی ہے * یہ جہنّم کی بہت ہی ہولناک وادِی ہے *اس میں مختلف قسم کے عذاب ہوں گے *بعض روایات میں ہے: وَیْل ایک کنواں ہے، جہاں اَہْلِ جہنّم کا خُون اور پِیپ جمع ہو گا([2]) *پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: جب کافِروں کو جہنّم میں ڈالا جائے گا تو وہ جہنّم کی گہرائی (Depth)میں گرنے سے پہلے 40 سال تک وَیْل نامی وادِی میں رہیں


 

 



[1]...کنز العمال،کتاب المواعظ و الرقائق،الفصل العاشر،جز:15 ،جلد:8،صفحہ:392 ،حدیث:43591۔

[2]...معجمِ کبیر،جلد:4 ،صفحہ:544 ،حدیث:9015۔