Jahannami Waadi Wail Ke Haqdar Kon?

Book Name:Jahannami Waadi Wail Ke Haqdar Kon?

گے۔([1]) *حضرت عطا بن یَسَار  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: وَیْل نامی یہ جہنّم کی وادِی اتنی ہولناک ہے کہ اگر اس میں پہاڑ ڈال دئیے جائیں تو وہ بھی اس کی گرمی سے پگھل جائیں۔([2])

اللہ پاک کی پناہ! اللہ پاک کی پناہ! اللہ پاک ہمیں جہنّم سے اور جہنّم کی اس ہولناک وادِی سے محفوظ فرمائے۔

وَیْل کا حقدار بنانے والے اَعْمَال

پیارے اسلامی بھائیو! جہنّم کی اس ہولناک وادِی کا حقدار کون ہے؟ وہ کون سے بُرے اَعْمَال ہیں، جو اس وادِی میں جانے کا سبب بن سکتے ہیں؟ آئیے! سُنتے ہیں اور اس نِیّت سے سُنتے ہیں کہ ہم ان بُرے کاموں سے بچ کر خُود کو جہنّم سے بچانے اور جنّت کا حقدار بنانے کی کوشش کریں گے۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!

(1):کافِر وَیْل کے حقدار ہیں

اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے:

فَوَیْلٌ لِّلَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنَ النَّارِؕ(۲۷) (پارہ:23،الصاد:27)

ترجمہ کنز العرفان:تو کافروں کیلئے آگ سے خرابی ہے۔

معلوم ہوا؛ کفر جہنّم کی وَیْل نامی وادِی کا حق دار بننے کا سبب ہے۔


 

 



[1]...ترمذی،کتاب تفسیر القرآن،باب و من سورۃ الانبیاء،صفحہ:730،حدیث:3164۔

[2]...موسوعہ ابنِ ابی الدنیا،صفۃ النار،جلد:6 ،صفحہ:406۔