Jahannami Waadi Wail Ke Haqdar Kon?

Book Name:Jahannami Waadi Wail Ke Haqdar Kon?

کفر سے نفرت کیجئے!

پیارے اسلامی بھائیو!  اَلحمد للہ! ہم مسلمان ہیں، مگر یاد رکھئے! جہنّم سے بچنے اور جنّت کا حقدار بننے کے لئے صِرْف مسلمان ہونا کافِی نہیں ہے بلکہ اِیْمان سلامت لے کر دُنیا سے جانا بھی ضروری ہے۔

اس لئے چاہئے کہ ہم اپنے اِیْمان کی فِکْر کریں، اللہ پاک نے ہمیں اِیْمان کی دولت سے نوازا ہے، اس کی قدر بھی کریں، اس کا شکر بھی ادا کریں اور ساتھ ہی ساتھ کفر سے نفرت بھی کرتے رہیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                  صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

(2):ناپ تَول میں کمی کرنا

پیارے اسلامی بھائیو! جہنّم کی ہولناک وادِی وَیْل کا حقدار بنانے والا دوسرا بُرا عَمَل ہے: ناپ تَوْل میں کمی کرنا۔ اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:

وَیْلٌ لِّلْمُطَفِّفِیْنَۙ(۱) الَّذِیْنَ اِذَا اكْتَالُوْا عَلَى النَّاسِ یَسْتَوْفُوْنَ٘ۖ(۲) وَ اِذَا كَالُوْهُمْ اَوْ وَّ زَنُوْهُمْ یُخْسِرُوْنَؕ(۳) (پارہ:30 ،المطففین:1 -3)

تَرجَمہ کَنْزُ الْعِرْفان:کم تولنے والوں کے لئے خرابی ہے۔ وہ لوگ کہ جب دوسرے لوگوں سے ناپ لیں تو پورا وصول کریں اور جب انہیں ناپ یا تول کر دیں تو کم کر دیں۔

معلوم ہوا؛ جو ناپ تول میں کمی کرتے ہیں، وہ بھی جہنّم کی ہولناک وادِی وَیْل کے حقدار ہیں۔  تفسیر صراط الجنان میں ہے: ناپ تول انتہائی اہم معاملہ ہے ،تقریباً تمام لوگوں  کو کچھ نہ کچھ بیچنے اور خریدنے سے واسِطہ پڑتا ہے اور زیادہ تر چیزوں  کا بیچنا اور خریدنا انہیں  ناپنے