Jahannami Waadi Wail Ke Haqdar Kon?

Book Name:Jahannami Waadi Wail Ke Haqdar Kon?

اور تولنے پر ہی مَبنی ہے (اسی لئے قرآنِ مجید میں کئی مقامات پر اس کی اہمیت کو بیان کیا گیا ہے)۔ صحیح ناپنے اور تولنے کا انجام دنیا میں  بھی بہتر ہوتا ہے کہ* اس سے لوگوں  کا اعتبار قائم رہتا ہے* تجارت (Business)میں  خوب اضافہ ہوتا ہے*اور رزق میں  برکت ہوتی ہے۔

اور آخرت میں  بھی یقینا بہتر ہو گا کہ*اِس حوالے سے لوگوں  کا اُس پر کوئی حق نہیں  ہوگا اور یوں  لوگ اپناحق طلب کرنے کے لئے اسے نہیں  پکڑیں  گے*یہ حرام رزق کھانے اور کھلانے کے عذاب سے بچ جائے گا* اور ا س کے نیک اعمال محفوظ رہیں  گے *اور جو لوگ ناپ تول میں  کمی کرتے ہیں، ان کے لئے سخت اور دردناک عذاب ہیں۔([1])

ناپ تول میں کمی کا وبال

ایک بزرگ رَحمۃُ اللہِ علیہ  فرماتے ہیں: میں اپنے ایک پڑو سی(Neighbour) کی عیادت کے لئےگیا، جو گندم بیچا کرتا تھا، جب میں اس کے سر ہانے بیٹھا تو اسے بار بار یہ کہتے سنا : آگ کے 2پہاڑ، آگ کے 2پہاڑ۔جب میں  نے اس کے گھر والوں  سے اس کے بارے میں پوچھا، تو ان لوگوں  نے بتایا کہ اس کے پاس غلہ ناپنے کے 2 پیمانے تھے ، جب یہ کسی سے گندم خریدتا تو اسے بڑے پیمانے سے ناپتا اور جب کسی کو بیچتا تو چھوٹے پیمانے سے ناپ کر بیچتا تھا ۔وہ بزرگ رَحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں:  تب میں سمجھا کہ  وہی 2 پیمانے اسے آگ کے پہاڑو ں کی صورت میں نظر آرہے ہیں۔ ([2])

اللہ پاک ہمیں ناپ تول میں خیانت کے گُنَاہ سے محفوظ فرمائے! کاش! دِل سے دُنیا


 

 



[1]...تفسیر صراط الجنان ،پارہ:30 ،المطففین ،زیرِ آیت:1-3 ،جلد:10  ،صفحہ:571 -572 ملتقطًا۔

[2]... بَحْرُ الدُّمُوْع ، الترہیب من الخیانۃ فی المیزان،صفحہ:182۔