Book Name:Jahannami Waadi Wail Ke Haqdar Kon?
کی محبّت نکل جائے، یقین مانیئے! یہ صِرْف مال کی محبّت ہے جو بندوں کو طرح طرح کے گُنَاہوں میں مبتلا کر ڈالتی ہے۔ کاش! دِل سے دُنیا کی لالچ ہی ختم ہو جائے تو ہم بہت سارے گُنَاہوں سے بچ جائیں گے۔
(3):نمازوں میں سُستی کرنا
پیارے اسلامی بھائیو! جہنمی وادِی وَیْل کا حقدار بنانے والا تیسرا بُرا عَمَل ہے: نمازوں میں سُستی کرنا۔ چنانچہ پارہ:30، سُوْرَۂ ماعُون ، آیت:4 اور 5 میں ارشاد ہوتا ہے:
فَوَیْلٌ لِّلْمُصَلِّیْنَۙ(۴) الَّذِیْنَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُوْنَۙ(۵) (پارہ:30 ،الماعون:4- 5)
تَرجَمہ کَنْزُ الْعِرْفان:تو ان نمازیوں کے لئے خرابی ہےجو اپنی نماز سے غافل ہیں ۔
معلوم ہوا؛ جو نماز میں سُستی کرتے ہیں، نماز سے غفلت برتتے ہیں، وہ جہنّم کی وَیْل نامی ہولناک وادِی کے حقدار ہیں۔
پیارے اسلامی بھائیو! نَماز سے غفلت(Heedlessness) کی بہت ساری صورتیں ہیں، مثلاً؛ * نَماز پابندی سے نہ پڑھنا * صحیح وقت پر نہ پڑھنا * فرائض و واجبات کو صحیح طریقے سے ادا نہ کرنا * شرعی عذر کے بغیر با جماعت نہ پڑھنا * نَماز کی پرواہ نہ کرنا * تنہائی میں قضا کر دینا اور لوگوں کے سامنے پڑھ لینا وغیرہ۔
آہ! افسوس! نماز سے غفلت کی بہت ساری صُورتیں آج معاشرے(Society) میں عام پائی جا رہی ہیں * کتنے ایسے ہیں جو نَمازوں کی پابندی نہیں کرتے*نَمازیں قضا کرتے