Toba Tumhare Liye Behtar Hai

Book Name:Toba Tumhare Liye Behtar Hai

تَوبہ کرنے والے مؤمِن کی مِثَال

ایک مرتبہ اللہ پاک کے نبی حضرت عیسیٰ علیہ السَّلَام اپنے حواریوں کے ساتھ تشریف فرما تھے،ایک بہت خوبصُورت، حسین و جمیل پرندہ وہاں آیا اور آپ کے سامنے زمین پر لوٹ پوٹ ہونے لگا، اُس نے اپنے آپ کو زمین پر اتنا رگڑا کہ اس کی کھال اُتر گئی، اب وہ سرخ گنجا اور انتہائی بدصُورت دکھائی دینے لگا، پھر وہ کیچڑ میں گیا، وہاں لوٹ پوٹ ہوا، جس سے وہ اور بھی بدصُورت ہو گیا،اس کے بعد وہ بہتے پانی میں گیا، وہاں نہایا تو اس کا پہلے جیسا حُسْن لوٹ آیا، جسم سے کیچڑ بھی اُتر گیا، کھال بھی نئی آ گئی، بالکل پہلے جیسا ہو گیا۔ اللہ پاک کے نبی حضرت عیسیٰ علیہ السَّلَام نے یہ دیکھ کر اپنے حواریوں سے فرمایا:یہ پرندہ تمہاری طرف نشانی بنا کر بھیجا گیا ہے، یہ مؤمِن کی مِثَال ہے، بندۂ مؤمِن گُنَاہ کرتا ہے، اپنے آپ کو بدصُورت اور گندا کر لیتا ہے،پھر جب وہ توبہ کرتا ہے تو گُنَاہوں کی سیاہی اس سے دُور ہو جاتی ہے اور وہ پہلے جیسا حسین و جمیل ہو جاتا ہے۔([1])

پیارے اسلامی بھائیو! یہ تَوبہ کی بَرَکت ہے،ہم نے صِرْف اِحْسَاس کرنا ہے،تنہائی میں بیٹھ کر سوچنا ہے؛ *میں دُنیا میں آیا کس لئے تھا اور کر کیا رہا ہوں؟*میرے دِن رات کن کاموں میں گزر رہے ہیں؟ *میری یہ آنکھیں قرآنِ کریم کو دیکھنے کے لئے تھیں، میں ان سے کیا دیکھتا ہوں؟ *میری زبان ذِکْرُ اللہ کرنے کے لئے تھی، میں اس سے کیا کیا بولتا ہوں؟ *میرے کان تِلاوت،نعت، نیک باتیں سُننے کے لئے تھے، میں اِن سے کیا سُنتا ہوں؟ آہ! وقت قریب ہے،مَلَکُ الْمَوت عَلَیْہِ السَّلَام تشریف لائیں گے، میرے جسم سے


 

 



[1]...حلیۃ الاولیاء، رقم:228، شھر بن حوشب، جلد:6 ،صفحہ:60 رقم:7784۔