Book Name:Toba Tumhare Liye Behtar Hai
نیک اعمال *اسلامی بہنوں کے لئے 63 *چھوٹے بچوں کے لئے 41 *جامعۃ المدینۃ کے طلبائے کرام کے لئے 92 *طالبات کے لئے 83 اور *خصوصی اسلامی بھائیوں (یعنی گونگے بہروں وغیرہ) کے لئے 27 نیک اَعْمال کا رسالہ مکتبۃ المدینہ سے مل جاتا ہے، اس میں امیر ِاہلسنت نے ایک نیک عمل توبہ کا بھی رکھا ہے۔ یعنی آپ نے ترغیب دِلائی ہے کہ گُنَاہ ہو یا نہ ہو، روزانہ رات کو سونے سے پہلے 2رکعت نمازِ تَوبَہ ادا کریں، پِھر سچّے دِل سے دِن بھر کے گُنَاہوں کی تَوْبَہ کر لیں۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! بہت برکتیں نصیب ہوں گی۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم۔
(2):توبہ کے تقاضے پُورے کیجئے!
پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک نے یہ بھی فرمایا:
فَاقْتُلُوْۤا اَنْفُسَكُمْؕ- (پارہ:1، البقرۃ:54)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: تم اپنے لوگوں کو قتل کرو
یعنی اے بنی اسرائیل کے وہ لوگو! جنہوں نے بچھڑے کی پُوجا کی، شرک میں مبتلا ہوئے، توبہ کرتے ہوئے اپنی جانیں پیش کرو!
یہاں سے معلوم ہوا کہ تَوْبَہ کے تقاضے پُورے کرنا بھی ضروری ہے۔ ہمارے ہاں تَوبَہ کا جو مفہوم لِیا جاتا ہے، وہ یہ کہ *کانوں کو ہاتھ لگا لئے! *گالوں پر ہلکی ہلکی چپت لگا لی اور *زور زور سے 10، 12 مرتبہ کہہ لیا: تَوبَہ! تَوبَہ! یہ تَوبَہ ہو گئی۔
یہ تَوبَہ نہیں ہے۔ تَوبَہ کے تقاضے ہوتے ہیں، جیساگُنَاہ ہو، اس کی تَوبَہ بھی ویسی ہی ہوتی ہے۔ دیکھئے! بنی اسرائیل نے شِرک کیا، مُرتَد ہو گئے تھے، یعنی مسلمان ہونے کے بعد کفر کا رستہ اختیار کیا، اس جُرْم کی سزا قتل ہے، لہٰذا انہیں کہا گیا: اپنی جانیں قتل کرواؤ! اس