Toba Tumhare Liye Behtar Hai

Book Name:Toba Tumhare Liye Behtar Hai

(Naik Amal) اس ایپلی کیشن میں: اسلامی بھائیوں، اسلامی بہنوں اور طالب علموں کے لئے الگ، الگ رسائل موجود ہیں *اس کو6مختلف زبانوں *انگریزی *اردو *ہندی *بنگلہ*گجراتی اور *سندھی میں استعمال کیا جا سکتا ہے *اس میں مختلف نیک اَعْمَال پر مبنی سُوالات دئیے گئے ہیں *ہر سُوال کے نیچے 30 خانے ہیں ، روزانہ اپنی مرضی کا کوئی بھی وقت مقرر کر کے اپنے اَعْمَال کا جائزہ لیجئے، اس کے مُطَابق زِندگی گزارئیے، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اس کی برکت سے گُنَاہوں سے بچنے اور نیکیاں کرنے کا ذہن بنے گا، دِل کی پاکیزگی ملے گی اور کردار اُجلا اُجلا ، نکھرا نکھرا، خوبصُورت ہو جائے گا۔

بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:

درست کیا ہے؟

(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)

مسئلہ: اکیلے نماز پڑھتے ہوئے اُونچی آواز سے تِلاوت کرنا اَفْضَل ہے

وضاحت: یہ ایک فضیلت کی بات ہے، ہمیں اَفْضَل پر عَمَل کرنا چاہئے۔ بعض دفعہ ہم رات کو اکیلے نماز پڑھتے ہیں، بعض اَوْقات وِتْر تنہائی میں پڑھتے ہیں،اگر کبھی جماعت رہ جائے تو اکیلے ہی نماز پڑھی جاتی ہے۔ ایسی نماز جب ہم اکیلے پڑھ رہے ہوں تو آہستہ آواز میں قراءَت کرنا بھی جائِز ہے، البتہ! زیادہ فضیلت اس میں ہے کہ اُونچی آواز سے تِلاوت کریں۔ اس میں قاعِدہ یہ ہے کہ ہر وہ رکعت جس میں اِمام پر آہستہ تِلاوت کرنا واجِب ہے، اکیلے نماز پڑھتے ہوئے بھی اُس رَکعت میں آہستہ ہی تِلاوت واجِب ہے۔ اور ہر وہ رکعت جس میں امام پر بلند آواز سے تِلاوت واجِب ہے، اکیلے نماز پڑھتے