Book Name:Namaz e Janaza Ki 4 Sunnatain
وَتَعَالیٰ جَدُّکَ کے بعد وَجَلَّ ثَنَاءُکَ پڑھ کر وَلَا ٓاِلٰہَ غَیْرُک پڑھیئے)(2):دُرُودِ پاک پڑھنا(3):میِّت کے لئے دعا کرنا ([1]) (4):ان سب میں ترتیب قائم رکھنا بھی سُنّت ہے۔([2])
نمازِ جنازہ پڑھنے کا طریقہ:نمازِ جنازہ کی نیّت کیجئے!(کہ نیت دل کے ارادے کو کہتے ہیں،زبان سے بھی کہہ لیجئے!مثلاًمیں نیت کرتا ہوں اس جنازہ کی نماز کی واسطے اللہ پاک کے،دعا اس میِّت کے لئے ،پیچھے اس امام کے) پھر کانوں تک ہاتھ اٹھائیے اور اللہُ اَکْبَر کہتے ہوئے ناف کے نیچے باندھ لیجئے!اور ثناء پڑھیئے! پھر بغیر ہاتھ اٹھائے اللہُ اَکْبَر کہیئے اور درودِ پاک پڑھیئے بہتر یہ ہے کہ درودِ ابراہیمی پڑھیئے! پھر بغیر ہاتھ اٹھائے اللہُ اَکْبَر کہیئے اور نمازِ جنازہ کی دعا پڑھیئے! ([3])دعا کے بعد اللہُ اَکْبَر کہتے ہوئے ہاتھ لٹکا کردونوں طرف سلام پھیر دیجئے! ([4])یاد رکھئیے!*نمازِ جنازہ کے تمام اذکار (ثناء، دُرُودِ ابرہیمی،دعا)امام اور مقتدی آہستہ ہی پڑھیں۔([5])ہاں! امام صِرف تکبیریں بلند آواز سے کہے۔ *نمازِ جنازہ پڑھنے کے بعد فاتحہ پڑھ کر میِّت کو ایصال ثواب کیجئے اور میِّت کے لئے مغفرت کی دعا بھی کیجئے!پیارے آقا مکی مدنی مصطفےٰ صَلی اللہُ عَلَیْہ وَآلہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:اِذَا صَلَّيْتُمْ عَلٰی الْمَیِّتِ، فَاخْلِصُوا لَہُ الدُّعَاءَ یعنی جب تم میِّت پر نماز پڑھ چکو، تو خاص اس میِّت کےلئے دعا کرو!([6])
نوٹ : تجہیز وتکفین اور نمازِ جنازہ کے مُتَعَلِّق تفصیلی احکام سیکھنے کے لئے شیخِ طریقت امیرِ اہلسنت مولانا الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَاکَاتُہُم العَالِیَہ کا رسالہ * نما زِ جنازہ کا طریقہ مکتبۃ المدینہ کی کتاب *تجہیز وتکفین کا طریقہ اور *بہار شریعت ،حصہ: 4،صفحہ:799تا 842 پڑھیئے!
[1]... رد المحتار علی الدر المختار ،کتاب الصلاۃ ،باب صلاۃ الجنائز،مطلب ھل یسقط فرض ...الخ ،جلد:3،صفحہ:124/125۔
[2]... رد المحتار علی الدر المختار ،کتاب الصلاۃ ،باب صلاۃ الجنائز،مطلب ھل یسقط...الخ ،جلد:3،صفحہ:128/129،ملخصاً۔
[3]...بہارِ شریعت،جلد:1،صفحہ:829،حصہ:4۔
[4]...نمازِ کے احکام حنفی ،صفحہ:382۔
[5]... رد المحتار علی الدر المختار ،کتاب الصلاۃ ،باب صلاۃ الجنائز،مطلب ھل یسقط فرض ...الخ ،جلد:3،صفحہ:130 ۔
[6]...سنن ابن ماجہ ، کتاب الجنائز،باب ماجاء فی الدعاءفی الصلا ۃ علی الجنازۃ ،صفحہ:241،حدیث1497۔