ہُمَزَہْکا معنی
ہے لوگوں کے منہ پر عیب نکالنے والا،اور اس سورت کی پہلی آیت میں یہ لفظ موجود ہے اس مناسبت سے اسے ’’ سورۂ ہُمَزَہْ ‘‘ کہتے ہیں ۔
سورۂہُمَزَہْ کے مضامین:
اس سورت کا مرکزی مضمون یہ ہے کہ اس میں غیبت کرنے والے
اورمنہ پر عیب نکالنے والے کی مذمت بیان کی گئی ہے اور اس سورت میں یہ مضامین بیان ہوئے ہیں:
(1) …اس سورت کی ابتدا میں
غیبت کرنے والے اور عیب نکالنے والے کے لئے آخرت میں شدید عذاب کی خبر دی گئی ہے۔
(2) …ان لوگوں کی مذمت کی گئی
ہے جو دنیا کا مال جمع کرنے کے ایسے حریص ہیں جیسے انہوں نے دنیا میں ہمیشہ رہنا
ہے اور یہ بتایاگیا کہ انہیں جہنم کے اس دَرَکہ(یعنی طبقے) میں پھینکا جائے گا جہاں آگ ان کی ہڈیاں پسلیاں
توڑ ڈالے گی۔
سورۂ عصر
کے ساتھ مناسبت:
سورۂ ہُمَزَہْ کی اپنے سے ما قبل سورت’’عصر‘‘
کے ساتھ مناسبت یہ ہے کہ سورۂ عصر میں بتایاگیا تھا کہ نیکاعمال کرنے والے
مسلمانوں کے علاوہ ہر انسان خسارے میں ہے اور اس سورت میں اس شخص کی ایک مثال بیان کی گئی ہے جو آخرت میں
نقصان اٹھانے والا ہے۔