سورۃُ النّاس زیادہ صحیح
قول کے مطابق مدنی ہے ۔ (خازن، تفسیر سورۃ النّاس،
۴ / ۴۳۰)
رکوع اور آیات کی تعداد:
اس سورت میں 1رکوع، 6
آیتیں ہیں ۔
’’اَلنَّاسْ‘‘نام رکھنے کی
وجہ :
عربی میں انسانوں کو ’’اَلنَّاسْ‘‘کہتے ہیں ،اور اس سورت کی پہلی آیت میں یہ لفظ موجود ہے اس مناسبت
سے اسے ’’سورۃُالنّاس‘‘ کہتے ہیں ۔
سورۃُ
النّاس کے مضامین:
اس سورۂ مبارکہ میں ان جِنّات اور
انسانوں سے اللّٰہ تعالیٰ کی پناہ مانگنے کی تعلیم دی گئی ہے جو لوگوں
کے دلوں میں وسوسے ڈالتے ہیں ۔
سورۂ فَلق
کے ساتھ مناسبت:
سورۃُ النّاس کی اپنے سے ماقبل سورت ’’فلق‘‘ کے ساتھ مناسبت یہ ہے کہ سورۂ فلق میں ظاہری شر سے اللّٰہ تعالیٰ کی پناہ مانگنے کی تعلیم دی گئی تھی اور اس سورت میں خفیہ شر سے اللّٰہ تعالیٰ کی پناہ مانگنے کی تعلیم دی گئی ہے۔