سورۂ قیامہ مکہ مکرمہ میںنازل ہوئی ہے۔(خازن،
تفسیر سورۃ القیامۃ، ۴ / ۳۳۲)
رکوع
اور آیات کی تعداد:
اس سورت میں 2
رکوع، 40 آیتیںہیں ۔
’’قیامہ ‘‘نام رکھنے کی وجہ :
اس سورت کی پہلی آیت میں اللّٰہ
تعالیٰ نے قیامت کے دن کی قَسم ارشاد فرمائی ہے ،اس مناسبت سے اسے ’’سورۂ قیامہ‘‘ کہتے ہیں ۔
سورۂ قیامہ کے مضامین:
اس سورت کا مرکزی مضمون یہ ہے کہ اس
میںقیامت قائم ہونے پر دلائل قائم کئے
گئے ہیںاور قیامت کا انکار کرنے
والوںکے شُبہات کا جواب دیاگیا ہے اور اس
سورت میںیہ مضامین بیان کئے گئے ہیں :
(1)…اس سورت کی ابتداء میںقیامت کے دن اور نفسِ لَوّامَہ کی قَسم ذکر
کرکے مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کئے جانے کاانکار کرنے والوںکا رد کیا گیا اور اللّٰہ تعالیٰ کی قدرت بیان کی گئی۔
(2)…قیامت کے دن کی نشانیاں بیان کی گئیںکہ اس دن کی ہَولناکی دیکھ کر آنکھ دہشت اور حیرت زَدہ ہوجائے گی، چاند
تاریک ہوجائے گا اور سورج اور چاند کو ملادیا جائے گا۔
(3)…یہ بیان کیا گیا کہ قیامت کے دن انسان کواس
کے اگلے پچھلے ، اچھے برے سب عمل بتا دئیے جائیںگے اور اگر اس نے کوئی معذرت پیش کی تو وہ قبول نہیںکی جائے گی۔
(4)…اللّٰہ تعالیٰ نے اپنے حبیبصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَسے فرمایا کہ آپ یاد کرنے کی جلدی میںقرآنِ مجید نازلہونے کے ساتھ اپنی زبان کو حرکت نہ دیں ، اسے
جمع کرنا ، اسے پڑھنا اور اس کے معانی و اَحکام کو بیان کرنا ہمارے ذمہ ہے۔
(5)…دنیا سے محبت رکھنے اور اسے آخرت پر ترجیح
دینے کی مذمت بیان کی گئی اور یہ بتایا گیا کہ قیامت کے دن لوگ دو طرح کے ہوںگے، بعض کے چہرے اس دن تر و تازہ ہوںگے اور وہ اپنے رب کے نظارے کررہے ہوںگے جبکہ بعض کے چہرے اس دن بگڑے ہوئے ہوںگے اور قیامت کے اَہوال دیکھ کر انہیںیقین ہو جائے گا کہ اب ان کے ساتھ پیٹھ توڑ
دینے والا سلوک کیا جائے گا۔
(6)…نَزع کی سختیاںاور ہَولناکیاںبیان کی گئیںاور یہ بتایا گیا کہ قیامت کے دن بندوںکو رب عَزَّوَجَلَّ کی طرف ہی چلنا ہوگا اور وہی
ان کے درمیان فیصلہ فرمائے گا۔
(7)…اس سورت کے آخر میںمُردوںکودوبارہ زندہ کرنے پر اللّٰہ
تعالیٰ کے قادر ہونے کی دلیل بیان فرمائی گئی اور بتایاگیا کہ جس نے پہلی بار پیدا
کر دیاتو وہ دوبارہ بھی پیدا کر سکتا ہے۔
سورۂ
مُدَّثِّر کے ساتھ مناسبت:
سورۂ قیامہ کی اپنے سے ما قبل سورت ’’مدثر ‘‘ کے ساتھ مناسبت یہ ہے
کہ سورۂ قیامہ میںبیان ہوا کہ
کافروںکا قرآنِ مجید کی نصیحتوںسے اِعراض کرنے کا اصلی سبب یہ ہے کہ وہ مرنے
کے بعد دوبارہ زندہ کئے جانے کا انکا رکرتے ہیںاور اس سورت میںمرنے کے بعد
دوبارہ زندہ کئے جانے پر دلائل دئیے گئے،قیامت کے دن کے اَوصاف، ہَولناکیاںاور اَحوال وغیرہ بیان کئے گئے ہیں۔