فجر کا معنی ہے صبح،اور اس سورت کی پہلی آیت میں فجر کی قسم ارشاد فرمائی گئی اس مناسبت سے اسے
’’سورۂ فجر‘‘ کہتے ہیں ۔
سورۂ فجر
کے مضامین:
اس سورۂ مبارکہ کا مرکزی مضمون یہ ہے کہ اس میں پانچ عظمت والی اَشیاء کی قسم بیان کر کے کفار
کو سمجھایا گیا ہے اور سمجھانے کے لئے گزشتہ اَقوام کا اپنی قوت و طاقت کے باوجود
عذاب ِ الٰہی کا شکارہونے کو بیان کیا گیا ہے۔نیز اس سورت میں یہ مضامین بیان ہوئے ہیں
(1)…غافلوں کی
غفلت، ان کی فطرت اور کردار کا بیان ہے۔
(2)…برائیوں کی
جڑ یعنی مال کی محبت اوراس کے اثرات کا تذکرہ ہے۔
(3)… پھر قیامت کی ہَولْناکیوں اور عذاب ِ الٰہی کی شدّت کا بیان ہے ۔
(4)… آخر میں مخلصین و مومنین کے انعام واکرام کا ذکر ہے۔
سورۂ
غاشیہ کے ساتھ مناسبت:
سورۂ فجر کی اپنے سے ماقبل سورت’’غاشیہ‘‘ کے ساتھ مناسبت یہ ہے کہ
دونوں سورتوں میں وعدہ اور وعید کابیان ہے۔