سورۂ قدرمدنیہ ہے اور ایک قول یہ ہے کہ مکیہ ہے۔ (خازن، تفسیر سورۃ القدر، ۴ / ۳۹۵)
رکوع اور
آیات کی تعداد:
اس سورت میں 1رکوع، 5 آیتیں ہیں ۔
’’قدر ‘‘نام رکھنے کی وجہ
:
قدر کے بہت سے معنی ہیں البتہ یہاں قدر سے عظمت و شرافت مراد ہے،اور چونکہ اس سورت
میں لیلۃ القدر کی شان بیان کی گئی ہے اس
مناسبت سے اسے ’’سورۂ قدر‘‘ کہتے ہیں ۔
سورۂ قدر
کے مضامین:
اس سورت میں قرآنِ
مجید نازل ہونے کے ابتدائی زمانے کے بارے میں بتایا گیا اور جس رات میں قرآن مجید نازل ہوا
اس کی فضیلت بیان کی گئی کہ یہ رات ہزار مہینوں سے بہتر ہے،اس رات میں فرشتے اور حضرت جبرئیل عَلَیْہِالسَّلَاماللّٰہ تعالیٰ کے حکم سے اترتے ہیں اور یہ رات صبح طلوع ہونے تک سراسر سلامتی والی
ہے۔
سورۂ علق
کے ساتھ مناسبت:
سورۂ قدر کی اپنے سے ما قبل سورت’’علق‘‘ کے ساتھ مناسبت یہ ہے
کہ سورۂ علق میں اللّٰہ تعالیٰ نے نبی اکرمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَسے فرمایا
تھا کہ آپ اپنے رب عَزَّوَجَلَّکے نام سے قرآن پڑھئے جس نے پیدا کیا اور اسسورت میں قرآنِ مجید نازل ہونے کی ابتداء کازمانہ بتایا
گیا کہ اسے عظمت و شرافت والی رات لیلۃُ القدر میں نازل کیا گیا۔