وطن عزیز پاکستان کی خوشحالی ،سرسبز وشادابی کےلئے ایف جی آر ایف کے ساتھ مل کر شجر کاری میں حصہ ملایئے
موسمی تبدیلی سے رونما ہونے والے حالات نے وطن عزیز کے موسم میں غیر نمایاں تبدیلیاں پیدا کیں ،خشک سالی، بارشوں کی کمی، گرمی کی شدت، طوفان ِبادو باراں کے نقصانات،ہریالی کی کمیابی ان سب کی وجہ ملکی سطح پر درختوں کا ناپید ہونا ہے ، جنگلات کی بہتات، درختوں کی کثرت موسی تبدیلیوں کے سامنے آہنی دیوار ہوتے ہیں لیکن نئی آبادکاری ان دیواروں کو مسمار کررہی ہے ۔اگر قومی سطح پر شجرکاری مہم کو ہنگامی بنیادوں پر تیز تر نہ کیاگیا تو آنے والے وقت میں بدلتی ہوئی موسمی شدت ملک میں گھمبیر مسائل پیدا کرے گی۔موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر دعوت اسلامی کے سماجی خدمت کے شعبہ ایف جی آر ایف نے اعلی سطح پر شجرکاری کی اہمیت کا اجاگر کرنے کےلئے کانفرنس، ورکشاپ منعقد کئے ، اسکولز ،کالجزاور یونیورسٹیز کے طلبا میں شجر کاری کا شعور دیا، عوام الناس میں درختوں کی اہمیت اجاگر کی، ٹاؤن، ضلع، اور ڈویژن انتطامیہ کےساتھ مل کر پودوں کی آبیار کی، درختوں کی دیکھ بھال کا معقول انتظام کیا۔ ایف جی آر ایف 2021 سے اب تک لاکھوں کی تعدا د میں پودے لگاچکی ہے جو اب ایک شجر سایہ دار بن چکے ہیں اور ایف جی آرایف کی شجرکاری مہم ملک سے خشک سالی ختم ہونے تک جاری رہے گی۔ ایف جی آرایف کا عزم ہےکہ ملک پاکستان کے ہر شہر میں پودا لگاؤ درخت بناؤ کا شعور پیدا کرکے کروڑوں کی تعداد میں پودا لگانا ہے ایف جی آرایف شجرکاری کےذریعے ملک کے گوشے گوشے کو سرسبزوشادات بنانے کا عزم رکھتی ہے ۔چنانچہ یکم اگست 2024ایک بار پھر ملکی سطح پر شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغازکیا جارہا ہے ،پاکستان کے ہر شہری کو ایف جی آر ایف کے ساتھ مل کر ملک کی ہریالی میں اضافہ کرنا ہے ۔ آگے بڑھیں اور پودا لگاؤ درخت بناؤ مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنےکے لئے ایف جی آر ایف کا ساتھ دیں۔