
آپ کے تأثرات
ماہنامہ فیضانِ مدینہ فروری 2025
متفرق تأثرات
(1)ماہنامہ فیضانِ مدینہ نومبر2024ء کا مضمون ”لکھنے کے لئے عنوان کی تلاش“ نہایت اہم اور فکر انگیز ہے اور لکھنے والوں کے لئے بہترین راہنما ہے، اس میں موضوعات کی تلاش کے طریقوں کو انتہائی خوبصورتی اور مہارت کے ساتھ بیان کیا گیا ہے، یہ مضمون طلبہ، اساتذہ اور لکھنے کے شوقین افراد کے لئے نہایت مفید ہے جو انہیں نئے زاویوں سے سوچنے پر اکسائے گا اور ان کے تحریری سفر میں معاون ثابت ہوگا، مجلس سے گزارش ہے کہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں مزید ایسے مضامین کو شامل کیا جائے کہ جن سے تحریر و تصنیف کے شوقین افراد کی صلاحیتیں پروان چڑھیں اور وہ اس میدان میں خوب دین کا کام کرسکیں۔(بُرہان عطاری، اوکاڑہ) (2)ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا ہر مضمون اپنی جگہ ایک خاص اہمیت رکھتا ہے لیکن میرا پسندیدہ مضمون ”کلاس روم“ ہے۔ (محمد بلال بن محمد مشتاق) (3)ماہنامہ فیضانِ مدینہ پڑھنے سے دل کو سکون ملتا ہے۔ (محمد یونس، بدین سندھ) (4)اَلحمدُلِلّٰہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ نومبر 2024ء پڑھنے کا شرف ملا، پڑھ کر کافی قلبی سکون ملا، بالخصوص مضمون ”اسلامی عدل کی مثالیں“ پڑھ کر انتہائی خوشی ہوئی، مؤلف سے گزارش ہے کہ اس مضمون کو مزید بڑھایا جائے اور ایسے مزید واقعات تلاش کرکے شائع کئے جائیں۔(محمد نعمان اعظم، فیصل آباد) (5)ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا ہر ہر جملہ گلاب کے پھول کی طرح خوشبو پھیلا رہا ہے، مگر مجھے اس میں صحت افزا مضامین دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے کہ دعوتِ اسلامی ہمارے ایمان و اعمال کے ساتھ ساتھ ہماری صحت کا بھی تحفظ چاہتی ہے۔(صدام حسین، خیبر پختونخواہ) (6)ماہنامہ فیضانِ مدینہ سے علمِ دین کے ساتھ ساتھ اپنی اصلاح کا ذہن بھی ملتا ہے، اس میگزین کو پڑھنے سے بزرگانِ دین سے محبت بڑھ جاتی ہے اور کافی سارے شرعی مسائل سیکھنے کو ملتے ہیں۔(بنتِ مقصود احمد، گوجرانوالہ، پنجاب) (7)اَلحمدُلِلّٰہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ پڑھنے کی برکت سے دن بدن ہماری معلومات میں اضافہ ہورہا ہے، اور اس کے ذریعے ہمیں بہت سی معلومات حاصل ہورہی ہیں۔(اُمِّ عائشہ، کراچی) (8)ماہنامہ فیضانِ مدینہ پڑھ کر ایمان تازہ ہوجاتا ہے، اس کے سارے ہی موضوع اچھے اور فائدہ مند ہیں۔(بنتِ عبدالمجید، فیصل آباد) (9)ماہنامہ فیضانِ مدینہ دین و دنیا کی معلومات کا حسین امتزاج و خزانہ ہے۔(بنتِ اکبر، فیصل آباد) (10)ماہنامہ فیضانِ مدینہ ہر گھر کے ہر فرد کے لئے بہت مفید میگزین ہے جس سے نہ صرف دینی بلکہ دنیاوی معلومات بھی حاصل ہوتی ہیں۔(اُمِّ عاصم)
Comments